تاریخ شائع کریں2017 21 June گھنٹہ 12:26
خبر کا کوڈ : 272377
تقریب اسپیشل

ایران نے شام میں داعش دہشت گردوں کو موثر جواب دیا، رہنما جمعیت علمائے پاکستان

سعودی عرب امریکی دوستی میں اندھا ہورہا ہے/ قطرکے خلاف محاذجنگ بنارہا ہے/ ایران نے شام میں اپنا حق استعمال کیا ہے
قاضی احمد نورانی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب یمن پر اپنا دفاعی حق استعمال کرتے ہوئے جنگ مسلط کرسکتا ہے، تو پھر سب کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنا دفاع کریں، لہذا ایران کی کارروائی کو مثبت لیا جائے اور اس کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈہ نہ کیا جائے
ایران نے شام میں داعش دہشت گردوں کو موثر جواب دیا، رہنما جمعیت علمائے پاکستان
جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ قاضی حمد نورانی نے کراچی میں ہمارے نمائندے سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ شام پر ایران کا میزائلی حملہ حیران کن نہیں، ایران نے خود پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا موثر جواب دیا ہے، جو اسے بہت پہلے دینا چاہیئے تھا، انھوں نے کہا کہ یہ ایران کا حق ہے کہ وہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرے۔

قاضی احمد نورانی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ خصوصاً شام کی صورتحال تشویش ناک ہے، جہان کئی ملک برسرپیکار ہیں، شام کے معاملے پر ہم سب کو محتاط رویہ اپنانا ہوگا، کہیں ایسا نہ ہوکہ شام کی آگ مسلم ممالک کو لپیٹ میں لے لے، شام میں امریکا اور روس بھی موجود ہیں، اور امریکا کا مقصد بھی یہی ہے کہ تمام مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اور الجھا کر رکھے اور خود دنیا پر حکمرانی کرے، دراصل امریکا مسلمانوں سے خوف زدہ ہے، وہ پریشان ہے کہ اگر مسلمان بیدار ہوگئے تو خود اس کی بقا مشکل ہوجائے گی، انھوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت امریکا نے شام  میں جنگ مسلط کر رکھی ہے، اور حقیقت میں وہ نہیں چاہتا کہ شام بلکہ دنیا میں کہیں بھی امن قائم ہو۔

جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ایران نے شام میں بھرپور کارروائی کہ ہے جس کے نتیجے میں درجنوں داعشی کارندے واصل جہنم ہوئے ہیں، لیکن یہ ایران کی انفرادی کارروائی تھی، اگر ایران کے ساتھ دیگر اتحادی بھی مل کر داعش کے خلاف اجتماعی کارروائی کرتے تو مزید بہتر نتائج سامنے آتے، بہرحال ایران نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف اپنا حق استعمال کیا ہے، اور دفاع کا حق سب کو حاصل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں قاضی احمد نورانی نے کہا کہ اگر سعودی عرب یمن پر اپنا دفاعی حق استعمال کرتے ہوئے جنگ مسلط کرسکتا ہے، تو پھر سب کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنا دفاع کریں، لہذا ایران کی کارروائی کو مثبت لیا جائے اور اس کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈہ نہ کیا جائے۔

قاضی احمد نورانی نے قطر کے معاملے پر کہا کہ جس طرح سعودی عرب امریکا کے ساتھ مل کر قطر کو دنیا میں تنہا کر رہا ہے، یہ امر خاصا تشویش ناک ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکی دوستی میں اندھا ہورہا ہے، اور امریکا کے اشارے پر قطر کے خلاف محاذ جنگ بنا رہا ہے، اگر ایسا ہوا تو خطہ تباہ ہو کر رہ جائے گا، قاضی نورانی کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ سعودی عرب پر دباو ڈالیں تاکہ وہ اپنے جنگی عزائم سے باز رہے، کیونکہ اس نئی جنگ سے مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو تباہی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔  
https://taghribnews.com/vdchqiniq23nqxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ