تاریخ شائع کریں2017 20 November گھنٹہ 12:34
خبر کا کوڈ : 294454

اسرائیل کے مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ رابطے ہیں

اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو اور صیہونی فوج کے سربراہ نے بھی خفیہ رابطوں کے حوالے سے خبر دی تھی
اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو اور صیہونی فوج کے سربراہ نے بھی خفیہ رابطوں کے حوالے سے خبر دی تھی
اسرائیل کے مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ رابطے ہیں
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر توانائی یوول اسٹینیز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ رابطے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق صیہونی ریڈیو پر اپنے انٹرویو میں غاصب حکومت کے وزیر توانائی یوول اسٹینیز نے کہا کہ اسرائیل کے مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ تعلقات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں یوول اسٹینیز کا کہنا تھا کہ جن ممالک کے ساتھ اسرائیل کے خفیہ رابطے ہیں ان تمام ممالک کے نام ظاہر نہیں کرسکتے کیونکہ وہ ممالک نہیں چاہتے کہ دنیا کے سامنے ان کے نام کو ظاہر کیا جائے اور اسرائیل ان کی اس خواہش کا احترام کرتاہے۔

اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو اور صیہونی فوج کے سربراہ نے بھی خفیہ رابطوں کے حوالے سے خبر دی تھی۔
https://taghribnews.com/vdchmknik23nwkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ