تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور اراکین کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
یہ کونسل امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی یاد کو زندہ کرتی ہے اور یہ اسلامی انقلاب کا ایک ثمرہ ہے
جناب ہاشمی رفسنجانی نے سالہا سال اس کونسل کی سربراہی کی اور پوری توانائی تدبیر اور مکمل آگاہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کیا
تاریخ شائع کریں : چهارشنبه ۲۲ شهريور ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۶:۵۴
موضوع نمبر: 283645
 
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ملک کی تشخیص مصلحت نظام کونسل امام خمینی کی یاد کو تازہ کرتی ہے اور یہ کونسل انقلاب کا ایک ثمرہ ہے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور اراکین نے بدھ کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ کونسل امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی یاد کو زندہ کرتی ہے اور یہ اسلامی انقلاب کا ایک ثمرہ ہے۔


آپ نے فرمایا کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل ملک کا نظم و نسق چلانے کے عمل میں بہت ہی موثر کردار کی حامل ہے اسی لئے اس کونسل پر امام خمینی اور اسلامی انقلاب کے افکار حکفرما رہنے چاہئیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سابق سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ جناب ہاشمی رفسنجانی نے سالہا سال اس کونسل کی سربراہی کی اور پوری توانائی تدبیر اور مکمل آگاہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کیا۔

انہوں نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کونسل کے سرگرم ارکان کا شکریہ ادا کیا۔
Share/Save/Bookmark