تاریخ شائع کریں2017 12 July گھنٹہ 14:41
خبر کا کوڈ : 274942

پردہ تقریب مذاھب میں ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے، حجاب کرامت انسانی کی حفاظت ہے

پردہ تقریب مذاھب میں ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے، حجاب کرامت انسانی کی حفاظت ہے
عالمی مجلس تقریب مذاھب کے خواتین کے امور کی سربراہ  نے اس بات کی تاکید کی کہ ’’پردہ تقریب مذاھب میں ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے، حجاب کرامت انسانی کی حفاظت ہے۔
 
تقریب، خبررساں ایجنسی (تنا) کے مطابق، عالمی مجلس تقریب مذاھب میں خواتین کے امور کی سربراہ،محترمہ ڈاکٹر عفت شریعتی نےہمارے نمائندے سے ’’حجاب محور تقریب ‘‘ کے موضوع کے تحت گفتگو کی اور کہا کہ ’’ قرآن کریم میں ارشادہوا کہ ’’من عمِل صالحاً من ذَکر او اُنثیٰ و ھو مومن فلَنُحیینَّہ حَیاۃً طیّبۃً، یہ آیت اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ زندگی کی سعادت عمل کی مرہون منت ہے، پس مومنین کا عمل بنیادی حیثیت رکھتا ہے، خداوندکریم نے خواتین کے لئے کوئی مشکل ایجاد نہیں کی ہے خواتین اپنی سعادت کی راہ میں مختار اور مردوں کے شانہ بشانہ ہیں ‘‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ اس بنا پر ایک سعادت مند ممعاشرے کے لئے راہ کا ہموار ہونا اہمیت کا حامل ہے اور یہ راہ درست کردار سے ہی محقق ہو گی لہذا ایک خاتون کا حجاب اور اسکی متین پردہ داری کہ جو کرامت کے ساتھ ہو اس راہ میں شکوفائی کرتا ہے اور اسے کامیابی کی کلید سمجھنا چاہیے ‘‘۔

محترمہ شریعتی نے کہا کہ ’’ پردہ کسی بھی قسم کی محدودیت ایجاد نہیں کرتا بلکہ یہ تمام تر خطرات سے ایک بچاوکی ایک تدبیر ہے ‘‘۔

انھوں  تقریب مذاھب اور حجاب کی جانب اشارہ کیا اور کہا ’’ تقریب مذاھب بھی اسی طرح سے ایک کامیابی ہے، انھوں نے کہا کہ ’’حجاب تقریب مذاھب کا ایک وسیلہ ہے جو تقریب مذاھب کے سلسلے میں نہایت اہم کردار ادا کر سکتا ہے ‘‘۔

انھوں حضرت شعیب علیہ السلام کی بیٹیوں کی داستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ قرآن کریم نے ایک جالب نکتے کی جانب اشارہ کیا کہ جناب شعیب کی بیٹیاں اپنے گھر کی ضروریات گھر کے باہر سے پوری کرتی تھی اور اپنی بھیڑیں چرایا کرتی تھی اپنے باپ کا ہاتھ بٹایا کرتی تھیں، لیکن قرآن نے اہم ترین دستور عمل کیجانب متوجہ کیا کہ ’’ تمشی علی  استحیاء، یعنی ان لڑکیوں کی راہ و روش حیا پر مبنی تھی ‘‘۔

محترمہ ڈاکٹر شریعتی نے تاکید کی کہ ’’ یہ بہت اہم مسئلہ ہے کہ خاتون اجتماعی پروگراموں میں باپردہ ہو اور پردے کو بیان کر نے والی ہو تو وہ اپنے اہداف اجتماعی میں کامیاب رہے گی‘‘۔
https://taghribnews.com/vdchkknii23nqwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ