تاریخ شائع کریں2017 12 December گھنٹہ 14:36
خبر کا کوڈ : 298946

یورپی دفاعی یونین کا قیام عمل میں آگیا

امریکا اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو پر کم سے کم انحصار کرنا پڑے گا
یورپی یونین کے 28 میں سے 25 ممالک نے پہلی بار آپس میں مستقل بنیادوں پر دفاعی شعبے میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے
یورپی دفاعی یونین کا قیام عمل میں آگیا
یورپی یونین کے 28 میں سے 25 ممالک نے پہلی بار آپس میں مستقل بنیادوں پر دفاعی شعبے میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برسلز میں یورپی یونین میں شامل 25 ممالک کے وزرائے خارجہ دفاعی معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں تاہم اس دفاعی یونین میں برطانیہ، ڈنمارک اور مالٹا شامل نہیں ہیں۔ اس معاہدے کو ’پیسکو‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس اتحاد میں یورپی یونین کا ہر رکن شامل ہوسکتا ہے۔  معاہدے کے تحت رکن ممالک  17 مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کریں گے، جس میں ایک میڈیکل کور کا قیام بھی شامل ہے۔

ماہرین کی جانب سے یونین کی رکن ریاستوں کے وزرائے خارجہ کے اس فیصلے کو یورپی دفاعی یونین کے قیام کا نام دیا جا رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس تعاون سے یہ ریاستیں باہمی دفاعی تعاون کو اس حد تک مضبوط بنا سکیں گی کہ ان کی مشترکہ عسکری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اس کے ساتھ ہی اسے امریکا اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو پر کم سے کم انحصار کرنا پڑے گا۔
https://taghribnews.com/vdchk6ni-23nwwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ