تاریخ شائع کریں2017 13 December گھنٹہ 14:46
خبر کا کوڈ : 299125

فلسطین امن عمل میں امریکا کا کردار ختم ہوگیا

مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے
فلسطین امن عمل میں امریکا کا کردار ختم ہوگیا
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فلسطین امن عمل میں امریکا کا کردار ختم ہوگیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو تسلیم کرنے سے امریکا کی مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جاری امن عمل میں غیرجانبدار ثالث کی حیثیت ختم ہوگئی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے جذبات بھی عالمی برادری کے ساتھ ہیں، ہماری پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے امریکی اعلان کی مذمت کی ہے، فلسطینی عوام 70 سال سے مظالم کا شکار ہیں اور بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکا کا فیصلہ عالمی روایات اور ریاستی طرز عمل کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں اس کام کا وعدہ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchiwnim23nwzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ