تاریخ شائع کریں2017 18 September گھنٹہ 12:41
خبر کا کوڈ : 284329

قم المقدسہ میں شہید محسن حججی کاچہلم

مجلس حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے متصل شبستان امام خُمینی ؒ میں منعقد ہوئی
ر چند عالمی استکبار نے مختلف حیلے بہانوں کا استعمال کیا ہے لیکن اب وہ بھی منفعل ہو چکے ہیں اور یہ شہدا کے خون کی برکت ہے کہ جو ان پر غالب ہو گیا ہے
قم المقدسہ میں شہید محسن حججی کاچہلم
اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں شہید محسن حججی اور ۳۰۰ مدافعین حرم کے ایصال ثواب کے لئے ایک مجلس منعقد ہوئی۔ یہ مجلس حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے متصل شبستان امام خُمینی ؒ میں منعقد ہوئی جس میں عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکریٹری جنرل آیت محسن اراکی نے خطاب کیا۔
 
تقریب، خبررساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، یہ مجلس شہر اجتہاد قم المقدسہ میں منعقد ہوئی جس کے انعقاد میں آستانہ مقدس حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا، جامعہ المصطفی العالمیہ، عالمی مجلس اہل بیت ، دفتر تبلیغات اسلامی، سپاہ علی بن ابی طالب علیہما السلام، صدا و سیما قم، ۸۳بریگیڈ امام جعفر صادق علیہ السلام، قم کے ثقافتی مراکز، تبلیغات کےمرکزی ادارے، اور تکفیریت کے مقابلے کے لئے کام کرنے والے سرگرم ادارےنے تعاون کیا۔

مجلس کی ابتدا  عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے کی۔

لیبیا میں ایران کے سابق سفیر حسین اکبری نے بھی اس مجلس سے خطاب کیا اور کہا ہے کہ عاشوری فکر سے استفادہ کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ہر چند عالمی استکبار نے مختلف حیلے بہانوں کا استعمال کیا ہے لیکن اب وہ بھی منفعل ہو چکے ہیں اور یہ شہدا کے خون کی برکت ہے کہ جو ان پر غالب ہو گیا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdchikniw23n6xd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ