تاریخ شائع کریں2017 11 December گھنٹہ 22:57
خبر کا کوڈ : 298720

مقدس مراکز میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش، بدترین حکمت عملی ہے۔

یورپ کے بیشتر ممالک نے ٹرمپ کے اعلان کی مذمت کی ہے۔
فیڈریکا موگرینی کی صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس
مقدس مراکز  میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش، بدترین حکمت عملی ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم نہیں کرے گی۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے برسلز میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی موجودگی میں خبردار کیا کہ مقدس مراکز اور علاقے میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش، بدترین حکمت عملی ہے۔

اس مشترکہ پریس کانفرنس میں نتن یاہو نے بھی امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کے بیشتر رکن ممالک بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیں گے۔ انھوں نے یہ بات ایسی حالت میں کہی کہ یورپ کے بیشتر ممالک نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کی مذمت کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchi6niv23nwqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ