تاریخ شائع کریں2017 12 February گھنٹہ 14:41
خبر کا کوڈ : 259886

آیت اللہ اراکی سے جنوبی ہندوستان کے علمائے کرام کی ملاقات

طہارت، نور اور علم وہ تین خصوصیات ہیں کہ جو اہل بیت علیہم السلام سے مختص ہیں
عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکرٹری جنرل نے علی پور ہندوستان میں واقع حوزہ علمیہ باقر العلوم میں منعقہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ قرآن کریم میں حضرت محمد ص اور آل محمد ع کی تین خصوصیات بیان ہوئی ہیں کہا کہ طہارت، نور اور علم وہ تین خصوصیات ہیں کہ جن کے بارے میں قرآن مجید کا کہنا ہے کہ کائنات کی خلقت کی بنیاد انہی چیزوں پر ہے۔
آیت اللہ اراکی سے جنوبی ہندوستان کے علمائے کرام کی ملاقات
عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکرٹری جنرل نے علی پور ہندوستان میں واقع حوزہ علمیہ باقر العلوم میں منعقہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ قرآن کریم میں حضرت محمد ص اور آل محمد ع کی تین خصوصیات بیان ہوئی ہیں کہا کہ طہارت، نور اور علم وہ تین خصوصیات ہیں کہ جن کے بارے میں قرآن مجید کا کہنا ہے کہ کائنات کی خلقت کی بنیاد انہی چیزوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ طہارت سب سے پہلی خصوصیت ہے اور طہارت سے قرآن کی مراد طہارت مطلق یعنی معنوی اور مادی طہارت ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ نبی اکرم ص کا وجود مقدس عین طہارت کا مصداق ہے لہذا انکا گھر بھی مطہر ہے اور انسانیت کو طہارت اسی گھر سے منتقل ہوتی ہے۔

انہوں نے دوسری خصوصیت یعنی نور کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نور ایک اہم موضوع ہے جس کے بارے میں قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے کہ انبیاء کرام پر دو چیزیں نازل ہوئی ہیں ایک کتاب کدا اور دوسری میزان کہ جو اسی نور کی وجہ سے حاصل ہوتا ہے اور نور ہی سبب بنتا ہے کہ حق و باطل میں تمییز کی جا سکے۔

آیت اللہ اراکی نے تیسری خصوصیت یعنی علم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے کہ «فمَن يَعْلَمُ أَنَّمَا أُنزِلَ إِلَيْك مِن رَّبِّك الحْقُّ كَمَنْ هُوَ أَعْمَى  إِنمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الأَلْبَابِ * الَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَ لا يَنقُضونَ الْمِيثَقَ».

انہوں نے کہا کہ یہ تینوں خصوصیات اہل بیت رسول اکرم ص سے مخصوص ہیں اور اہل بیت کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ انکا علم، تقوی کے ساتھ ہے اور اس علم کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ علم حیات آور ہے۔
https://taghribnews.com/vdch6wni-23nm6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ