تاریخ شائع کریں2017 12 November گھنٹہ 12:45
خبر کا کوڈ : 293201

لبنان: سعودی ولی عہد کی تصویروں کو آگ لگا دی

سوشل میڈیا پر موجود تصویروں اور ویڈیو کلپس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض نامعلوم افراد محمد بن سلمان کی تصویروں کا آگ لگا رہے ہیں
سوشل میڈیا پر موجود تصویروں اور ویڈیو کلپس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض نامعلوم افراد محمد بن سلمان کی تصویروں کا آگ لگا رہے ہیں
لبنان: سعودی ولی عہد کی تصویروں کو آگ لگا دی
لبنان کے مختلف شہروں میں نامعلوم افراد نے سعودی ولی عہد کی تصویروں کو آگ لگا دی۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق نامعلوم افراد نے صوبہ الشمال اور طرابلس میں سعودی عرب کے ولی عہد کی قد آدم تصاویر کو آگ لگا دی۔

سوشل میڈیا پر موجود تصویروں اور ویڈیو کلپس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض نامعلوم افراد محمد بن سلمان کی تصویروں کا آگ لگا رہے ہیں۔

لبنانی میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان کی تصویروں کا آگ لگائے جانے کے واقعے کے بعد لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المنشوق نے صوبہ الشمال کے گورنر رمزی نھرا سے رابطہ کیا اور حکم دیا کہ جلد از جلد علاقے میں موجود تمام تصویریں اتار دی جائیں۔

المنشوق نے تصویروں کو آگ لگانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے موجودہ صورتحال میں مشکوک عمل قرار دیا۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ یہ کام صوبہ الشمال اور طرابلس کے عوام کا نہیں ہے کہا کہ یہ کام بعض مشکوک افراد کی جانب سے انجام دیا گیا ہے تاکہ لبنان کو بحران کا شکار کیا جائے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgzw9xqak9yx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ