تاریخ شائع کریں2017 21 November گھنٹہ 14:08
خبر کا کوڈ : 294705

شمالی کوریا دہشت گردی کی معاونت کرنے والی ریاست قرار

شمالی کوریا دہشت گردی کو فروغ دینے والی ریاست ہے اور اس کا ایٹمی پروگرام عالمی دہشت گردی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا نے ایک بار نہیں بلکہ باربار عالمی دہشت گردی کو فروغ دیا اس جرم میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو ضبط کرلینا چاہیے
شمالی کوریا دہشت گردی کی معاونت کرنے والی ریاست قرار
امریکا نے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والی ریاست قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قدم بہت پہلے اٹھالینا چاہیے تھا، شمالی کوریا دہشت گردی کو فروغ دینے والی ریاست ہے اور اس کا ایٹمی پروگرام عالمی دہشت گردی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا نے ایک بار نہیں بلکہ باربار عالمی دہشت گردی کو فروغ دیا اس جرم میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو ضبط کرلینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شمالی کوریا کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنے اوراس حکومت کو تنہا کرنے کے لیے ڈالے گئے عالمی دباؤ کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مندوب ہان تئی سونگ کا غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واشنگٹن چاہے پیانگ یانگ کو دہشت گرد ریاست قرار دے، ہم ہر طرح کی پابندیوں کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیانگ یانگ کاجوہری پروگرام امریکی خطرے کو روکنے کے لیے ہے، شمالی کوریا جوہری طاقت کےمکمل حصول کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہے اور ہم جوہری پروگرام چھوڑنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔

واضح  رہے کہ 2008ء میں اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے شمالی کوریا کا نام دہشتگرد ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا تھا اور اب نو برس بعد شمالی کوریا کا نام ایک بار پھر اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد اب امریکا کا محکمہ خزانہ  شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرے گا۔ تا ہم شمالی کوریا کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کی دھمکیوں میں جان نہیں ہے اور تمام ممالک امریکہ کو پہچان چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgzt9xnak9yu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ