تاریخ شائع کریں2017 12 December گھنٹہ 10:38
خبر کا کوڈ : 298800

آیت اللہ مکارم شیرازی کی جانب سے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی قدردانی

میں اپنی طرف سے، آپ کی اور آپ کے تمام دوستوں کی زحمات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
الحمدللہ عالمی وحدت اسلامی کانفرنس اس سال ہر لحاظ سے نہایت ہی باشکوہ رہی اور دشمنوں کے مقابلے میں استقامت اور مسلمانوں کی ترقی و پیشرفت کے لئے موثر وسیلہ قرار پائے گی
آیت اللہ مکارم شیرازی کی جانب سے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی قدردانی
آیت اللہ مکارم شیرازی کی جانب سے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی قدردانی۔

مرجع عالیقدر آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے اپنے ایک پیغام میں اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے شاندار انعقاد پر عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی اور فورم کے دیگر عہدیداروں کی قدردانی کی ہے۔

تقریب نیوز ایجنسی کے مطابق آیت اللہ محسن اراکی کی ذاتی سائٹ سے ملنے والے اس پیغام کا متن کچھ یوں ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت حجت الاسلام والمسلمین آقائی حاج شیخ محسن اراکی (دامت افاضاتہ)
سیکریٹری جنرل عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی

سلام و تحیّت کے ھدیہ کے ساتھ

موجودہ پرآشوب دنیا میں جہاں عالم اسلام  کے خلاف مختلف صورتوں میں فتنوں کا بازار گرم ہے، وحدت مسلمین ہماری اہم ترین ذمہ داری ہے۔

الحمدللہ عالمی وحدت اسلامی کانفرنس اس سال ہر لحاظ سے نہایت ہی باشکوہ رہی اور دشمنوں کے مقابلے میں استقامت اور مسلمانوں کی ترقی و پیشرفت کے لئے موثر وسیلہ قرار پائے گی۔

امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کے رفقاء اس راستے کو جاری و ساری رکھیں گے اور اس عالمی فورم کے وقار میں اضافہ کرتے رہیں گے اور رضائے الہی کے حصول کے ساتھ بانی اسلام حضرت محمد مصطفی صل للہ علیہ و آلہ وسلم کی خوشنودی کا باعث بنیں گے۔

میں اپنی طرف سے، آپ کی اور آپ کے تمام دوستوں کی زحمات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اسی طرح آپ نے مجھ بندہ حقیر کے ساتھ جس لطف و محبت کا اظہار کیا اس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پروردگار عالم کے الطاف کے سایۂ اور حضرت ولی عصر (عج) کی خاص توجہات کے ساتھ خداوند متعال آپ کو کامیاب و سرفراز فرمائے۔

قم – حوزہ علمیہ
ناصر مکارم شیرازی
20 / 09/1396
مطابق 11 دسمبر 2017
 
https://taghribnews.com/vdcgz79xzak9y74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ