تاریخ شائع کریں2017 9 November گھنٹہ 14:30
خبر کا کوڈ : 292725

حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 140 واں یوم ولادت

علامہ اقبال نے تمام عمرکے مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں
علامہ اقبال نے تمام عمرکے مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں
حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 140 واں یوم ولادت
آج دنیا بھر میں شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا 140 واں یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

9نومبر 1877کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا شمار برصغیر پاک و ہند کی تاریخ ساز شخصیات میں ہوتا ہے۔ اقبال پہلے وہ مفکرِ عظیم ہیں جنھوں نے سب سے پہلے یہ محسوس کر لیا تھا کہ برصغیر پاک و ہند میں اب مسلمان اور ہندو اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ 

علامہ اقبال نے تمام عمرکے مسلمانوں میں بیداری و احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں مگر بدقسمتی سے وہ پاکستان کی صورت میں اپنے خواب کو حقیقت کے روپ میں ڈھلتا نہ دیکھ سکے اور 21 اپریل1938 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

انہیں لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں ناصرف پاکستان بلکہ دیگر کئی اسلامی ممالک میں ان کے نام سے شاہرات موسوم کی گئی ہیں۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdcgxx9xnak9yu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ