تاریخ شائع کریں2017 11 December گھنٹہ 13:35
خبر کا کوڈ : 298620

ایٹمی معاہدے کے خلاف ٹرمپ کی پالیسیاں غیرموثر ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی پالیسی جوہری معاہدے کے مطابق عمل کرنا ہے
جانسن نے دونوں ممالک کے درمیان بینکاری تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوششوں کے ساتھ بینکاری رکاٹیں دور ہو رہی ہیں
ایٹمی معاہدے کے خلاف ٹرمپ کی پالیسیاں غیرموثر ہیں
برطانیہ کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں عمومی طور پر ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی فضا قائم ہے لہذا اس عالمی معاہدے کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں غیرموثر ثابت ہوں گی.

بورس جانسن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اور قومی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکہ کے حالیہ دورے اور کانگریس کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر جوہری معاہدے کی حمایت پر زور دیا.

جانسن نے دونوں ممالک کے درمیان بینکاری تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوششوں کے ساتھ بینکاری رکاٹیں دور ہو رہی ہیں.

انہوں نے برطانیہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے بحرانوں کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے.

اس موقع پر ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی پالیسی جوہری معاہدے کے مطابق عمل کرنا ہے.

انہوں نے بینکاری تعلقات میں رکاٹوں کو دور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ایسی رکاوٹوں کو دور کرنا ناگزیر ہیں.

ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی ممالک سمیت عراق، شام اور یمن کی تازہ ترین تبدیلیوں اور ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا.

دونوں ممالک کے اعلی حکام نے سائنسی، جوہری طب اور ادویات کے شعبوں میں باہمی تعاون کی ترقی پر دلچسبی کا اظہار کیا.

 
https://taghribnews.com/vdcgx79xzak9y34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ