تاریخ شائع کریں2017 19 September گھنٹہ 12:35
خبر کا کوڈ : 284535

برما میں ہونیوالے مظالم بدترین ریاستی دہشتگردی ہے

برما کے مسلمانوں کی مدد اسلامی اور انسانی فریضہ ہے، جس سے مسلم عوام اور حکمرانوں کی غفلت بے حسی کی بدترین مثال ہوگی
عسکری اتحاد کا برما کے بارے میں کوئی عملی اقدام نہ اٹھانے سے اس کے سرپرستوں کی امریکی غلامی اور اسرائیل نوازی کھل کر سامنے آگئی ہے
برما میں ہونیوالے مظالم بدترین ریاستی دہشتگردی ہے
 وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں کی مدد اسلامی اور انسانی فریضہ ہے، جس سے مسلم عوام اور حکمرانوں کی غفلت بے حسی کی بدترین مثال ہوگی۔

جامعتہ المنتظر لاہور میں علما سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برما میں ہونیوالے مظالم دور حاضر کی بدترین ریاستی دہشتگردی ہے، جسے روکنا اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی ذمہ داری ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ امریکہ، برطانیہ، روس اور دیگر ممالک ممالک کے انسانی، شہری اور جمہوری حقوق کے دعوے اور معیارات دوہرے ہیں، جہاں انہیں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم نظر نہیں آتے اور اپنے ممالک میں جانوروں اور غیر مسلم اقوام کے حقوق پر بھی سراپا ہو جاتے ہیں، مسلمان، انہیں انسان کے طور پر یاد نہیں رہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ 34 ممالک کے مسلکی عسکری اتحاد نے اسرائیل اور بھارتی کی ریاستی دہشتگردی کے شکار مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام کی مدد کی ہوتی تو میانمار حکومت اور دہشتگرد بھکشووں کو روہنگیا کے مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کرنے، مساجد گھر جلانے اور عورتوں کی عصمت دری کرنے کی جرات نہ ہوتی مگر غیرت اسلامی کہیں نظر نہیں آ رہی، مسلم حکمران گہری نیند سوئے ہوئے ہیں۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ عسکری اتحاد کا برما کے بارے میں کوئی عملی اقدام نہ اٹھانے سے اس کے سرپرستوں کی امریکی غلامی اور اسرائیل نوازی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومتوں کی طرف سے حمیت و غیرت کا اظہار نہیں ہو رہا تو مسلم عوام کلمہ گو بھائیوں کی بھر پور مدد کریں کیونکہ سورہ نسا ءآیت نمبر 75 میں قرآن مجید پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ اسلام کی راہ میں قتال نہیں کرتے جبکہ کمزور و بیچارے (مرد، خواتین اور بچے) فریاد کناں ہیں۔ اے میرے رب ہمیں اس بستی سے نکال جس کے رہنے والے ظالم ہیں۔ علامہ نیاز نقوی کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان پر مشکل وقت میں اپنے بھائی کی مدد فرض ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgwt9xnak97n4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ