تاریخ شائع کریں2017 19 September گھنٹہ 00:57
خبر کا کوڈ : 284418

فرانس میں تیزاب حملہ،

فرانس میں تیزاب حملہ، 4امریکی خواتین متاثر
یورپ میں تیزاب گردی کا سلسلہ مزید ممالک تک پھیلتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے
فرانس میں تیزاب حملہ،
تیزاب گردی کاسلسلہ برطانیہ سے فرانس جا پہنچا،فرانس میں چار امریکی خاتون سیاحوں پر تیزاب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں امریکی خواتین کے چہرے اور آنکھیں متاثر ہوئی ہیں۔

یورپ میں تیزاب گردی کا سلسلہ مزید ممالک تک پھیلتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے برطانیہ کےبعدفرانس میں بھی تیزاب کے حملے میں چار خواتین جھلس گئیں ،،تیزاب حملوں کے واقعات مختلف علاقوں میں بھی رونما ہوئے ہیں جنکی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی ہے۔

فرانسیسی شہر مارسیلی میں سینٹ چارلس ٹرین اسٹیشن پر ایک 41 سالہ خاتون نے چاروں پر تیزاب پھینک دیا جس کے بعد چاروں امریکی خواتین نے چیخ و پکار شروع کردی اور جلد ہی پولیس بھی موقعے پر پہنچ گئی اور خاتون حملہ آور کو حراست میں لےلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور خاتون کو ذہنی مریض بتایا جارہا ہے،تیزاب سے جھلسنے والی امریکی خواتین میں سے 2 کی آنکھیں اور چہرہ شدید متاثر ہوا ہے،حملے کے بعد چاروں خواتین کو اسپتال منتقل کیاگیا ،پولیس مذکورہ واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgqt9x7ak97t4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ