تاریخ شائع کریں2017 6 December گھنٹہ 20:56
خبر کا کوڈ : 297658

اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا دوسرا روز

ماہرین کی سطح کے پانچ کمیشنز کی تشکیل اور عام اجلاس کا سلسلہ جاری ہے
اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے دوسرے روز کے پروگرام کی تفصیل۔
اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کا دوسرا روز
عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے دوسرے روز کا آغاز مہمانوں کی رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات سے ہوا اور اس کے بعد ماہرین کی سطح کے کمیشنز تشکیل پائے۔

تقریب نیوز ایجنسی کے مطابق اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے مہمانوں نے پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر ظہر سے پہلے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

ماہرین کی سطح کے پانچ کمیشنز کی تشکیل اور عام اجلاس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کانفرنس میں شریک مہمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے تحقیقی مقالے پڑھے۔

عالم اسلام کی موجودہ پوزیشن اور ثقافتی اور تمدنی شعبوں کو سرگرم کرنے کے موضوع پر کمیشن تشکیل پایا جس کی صدارت الجزائر کے سابق وزیر اوقاف و مذہبی امور اور اس ملک کی اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر بوعبداللہ بو غلام اللہ نے کی جبکہ اس کمیشن میں بنگہ دیش کی وزارت مذہبی امور کے سیکریٹری فیض احمد بویان، المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحقیقاتی شعبے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی میزائی اور عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم میں یورپ و امریکہ کے سیکریٹری جنرل سید محمد علی حسینی نے شرکت کی۔

نئے اسلامی تمدن کی خصوصیات کے موضوع پر تشکیل پانے والے کمیشن کی صدارت عالمی صلح اسلامی فورم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر داوود عامری نے جبکہ اس کمیشن میں انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے رکن اور اس ملک اعلی کونسل کے رکن جلال الدین رحمت، فرانس کی یونیورسٹی کے پروفیسر علیین سویر اور ایران کے یونیورسٹی پروفیسر حجۃ الاسلام والمسلمین پیروزمند نے شرکت کی۔

نئے اسلامی تمدن کے لئے فضا ساز گار بنانے کے لئے عالم اسلام میں بیداری کے منصوبوں کے موضوع پر تشکیل پانے والے کمیشن کی صدارت مجلس خبرگان رہبری کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین مبلغی کی جبکہ اس کمیشن میں مصر کے ڈاکٹر کمال ھلباوی اور عراق کے عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین فؤاد کاظم مقدادی اور تیونس کی انجمن مساوات کے صدر اور الزیتونیہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فوزی العلوی نے کی۔
 
اس کے علاوہ کئی دیگر موضوعات پر کمیشنز تشکیل پارہے ہیں اور ان کمیشنوں میں ایران سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام اور دانشور شرکت کررہے ہیں۔ ا
https://taghribnews.com/vdcgnu9x7ak9y34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ