تاریخ شائع کریں2017 15 January گھنٹہ 07:53
خبر کا کوڈ : 256987

اسلامی دنیا میں جاری تنازعات اور بدامنی پر تشویش ہے

مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کرنیوالے دہشتگرد تکفیری گروہ کسی رعایت کے مستحق نہیں
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اجلاس علامہ ساجد علی نقوی کی زیر صدارت قصر زینب بھکر میں منعقد ہوا، جس میں ایس یو سی نے اسلامی دنیا میں جاری تنازعات اور بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مفاہمت ہی مسائل کا حل ہے، یمن، بحرین ہو یا شام، عوام کو ان کا حق حکمرانی ملنا چاہیے، بیرونی ممالک کی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، او آئی سی کو غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیئے، البتہ انبیاء و اہلبیت علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کرنیوالے دہشتگرد تکفیری گروہ سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔
اسلامی دنیا میں جاری تنازعات اور بدامنی پر تشویش ہے
بھکر میں علامہ ساجد علی نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تحریک جعفریہ پاکستان کیخلاف ریفرنس کے بوگس ہونے پر سپریم کورٹ کے 18 نومبر 2014ء کے فیصلے کی روشنی میں ٹی جے پی کی بحالی اور لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنبچ کی طرف سے علامہ ساجد علی نقوی کی درخواست پر 15 دسمبر 2016ء کو وزارت داخلہ کو ایک ماہ کے اندر ٹی جے پی کی بحالی کے آرڈر شیٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناانصافی پر مبنی بیلنس پالیسی کو ختم کرکے پرامن جماعت کو بحال کیا جائے۔
 
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اجلاس علامہ ساجد علی نقوی کی زیر صدارت قصر زینب بھکر میں منعقد ہوا، جس میں ایس یو سی نے اسلامی دنیا میں جاری تنازعات اور بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مفاہمت ہی مسائل کا حل ہے، یمن، بحرین ہو یا شام، عوام کو ان کا حق حکمرانی ملنا چاہیے، بیرونی ممالک کی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، او آئی سی کو غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیئے، البتہ انبیاء و اہلبیت علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے مزارات مقدسہ کی بے حرمتی کرنیوالے دہشتگرد تکفیری گروہ سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔ ایک اور قرارداد میں گلگت بلتستان کو آئینی حیثیت دے کر پاکستان کا پانچواں صوبہ قرار دینے اور خطے کے محب وطن عوام کی سینیٹ، قومی اسمبلی اور دیگر اداروں میں نمائندگی کو یقینی بنانے، نیز اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت اور بلتستان ڈویژن میں دو علیحدہ علیحدہ اقتصادی زون بنانے کے مطالبات بھی کئے گئے۔ پنجاب میں حالیہ بلدیاتی انتخابی عمل کی تکمیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتخابی عمل اور نظام کی تشکیل میں بلاوجہ تاخیری حربوں کی مذمت کی گئی اور مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ شیعہ علماء کونسل نے کرپشن کو معاشرے کیلئے ناسور قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے آئین اور قانون کے مطابق اقدامات اور احتساب کا مضبوط نظام قائم کیا جائے۔ اجتماع میں اقتصادی راہداری منصوبے کو ملکی ترقی کیلئے سنگ میل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی اسی جذبے سے بیرونی قوتوں کے دباو کو مسترد کرتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

اجلاس کی قراردادوں کے دوسرے حصے میں پنجاب میں مجالس عزا کیخلاف درج ایف آئی آرز کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ تبلیغی مجالس عزا بنیادی شہری حقوق کے زمرے میں آتی ہیں، شیعہ عوام میں تشویش پائی جاتی ہے کہ پاکستان میں تشیع کے حقوق اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جنہیں کسی صورت قبول اور برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجتماع نے مطالبہ کیا کہ فورتھ شیڈول میں صرف دہشتگردوں اور شرپسندوں کو رکھا جائے، پُرامن علماء اور عوام کو اس ظالمانہ شیڈول سے نکالا جائے۔ ایک اور قرارداد میں تحریک جعفریہ پاکستان کے خلاف ریفرنس کے بوگس ہونے پر سپریم کورٹ کے 18 نومبر 2014ء کے فیصلے کی روشنی میں ٹی جے پی کی بحالی اور لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنبچ کی طرف سے علامہ ساجد علی نقوی کی درخواست پر 15 دسمبر 2016ء کو وزارت داخلہ کو ایک ماہ کے اندر ٹی جے پی کی بحالی کے آرڈر شیٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناانصافی پر مبنی بیلنس پالیسی کو ختم کرکے پرامن جماعت کو بحال کیا جائے۔ اجتماع میں اس بات پر اصرار کیا گیا کہ ہے تحریک جعفریہ کا فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ اس کا فرقہ واریت کے خاتمے میں بنیادی کردار رہا ہے، اس میں عسکری ونگ کا تصور تک ممکن نہیں جبکہ یہ کھلی حقیقت ہے کہ علامہ ساجد علی نقوی پاکستان میں اتحاد امت کے بانیوں میں سے ہیں۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابی عمل کی تکمیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ شرکاء نے کرپشن کو معاشرے کیلئے ناسور قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ اس کے خاتمے کیلئے آئین اور قانون کے مطابق اقدامات اور احتساب کا مضبوط نظام قائم کیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcg739xuak9ny4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ