تاریخ شائع کریں2017 13 November گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 293463

عالمی رہنماوں کا ایران اور عراق کے عوام سے اظہار ہمدردی

زلزلے كي وجہ سے ہونے والي تباہي اور جاني نقصان پر تعزيت اور ہمدردي كا اظہار كرتے ہوئے زخميوں كي جلد صحت يابي كي دعا
زلزلے كي وجہ سے ہونے والي تباہي اور جاني نقصان پر تعزيت اور ہمدردي كا اظہار كرتے ہوئے زخميوں كي جلد صحت يابي كي دعا
عالمی رہنماوں کا ایران اور عراق کے عوام سے اظہار ہمدردی
دنیا کے مختلف ممالک اور عالمی تنظیموں کے اعلی حکام نے ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں تباہ کن زلزلے کے باعث جانی اور مالی نقصانات پر اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے عوام، حکومت بالخصوص متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا.

پاكستاني وزير خارجہ 'خواجہ محمد آصف' نے اپنے ايراني ہم منصب 'محمد جواد ظريف' كے نام ايك پيغام ميں شديد زلزلے كے باعث سينكڑوں شہريوں كي ہلاكتوں اور زخمي ہونے پر ايراني قوم اور حكومت كے ساتھ اپني تعزيت اور دلي ہمدري كا اظہار كيا.

اقوام متحدہ كے سيكرٹري جنرل 'انٹونيو گوٹيرش' نے ايران اور عراق كے سرحدي علاقوں بالخصوص ايراني صوبے كرمانشاہ ميں ہولناك زلزلے كے نتيجے ميں جان بحق ہونے والے لواحقين كے ساتھ ہمدردي كا اظہار كرتے ہوئے مقامي امداد رساني كي تعريف كے ساتھ اس عالمي تنظيم كي مدد پر زور ديا.

يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كي سربراہ 'فيڈريكا موگريني' نے پير كے روز بيليجم كے دارالحكومت برسلز ميں منعقدہ وزرائے خارجہ كي نشست كے موقع پر صحافيوں كے ساتھ گفتكو ميں ايران اور عراق كے سرحدي علاقوں ميں حاليہ زلزلے كے نتيجے ميں ہونے والي ہلاكتوں پر تعزيت كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ يورپي يونين انساني بنيادوں پر امداد فراہم كرنے كيلئے آمادہ ہے.

روسي صدر 'ولاديمير پوٹن' نے آج بروز پير اپنے ايراني ہم منصب 'حسن روحاني' كے نام ايك پيغام ميں خوفناك زلزلے كے نتيجے سينكڑوں افراد كے جاں بحق ہونے پر اپني تعزيت اور دلي ہمدردي كا اظہار كيا.

بھارتي وزير اعظم 'نريندر مودي' نے اپنے پيغام ميں ايراني قيادت اور عوام كے ساتھ گزشتہ رات زلزلے كي وجہ سے ہونے والي تباہي اور جاني نقصان پر تعزيت اور ہمدردي كا اظہار كرتے ہوئے زخميوں كي جلد صحت يابي كي دعا كي.

جمہوريہ آذربائيجان كے صدر 'الہام علي اف' نے اپنے ايك پيغام ميں ايراني ہم منصب ڈاكٹر حسن روحاني اور اس واقعے كے لواحقين پر تعزيت كا اظہار كرتے ہوئے اور زخميون كي جلد صحت يابي كي دعا كي.

تفصيلات كے مطابق ارمينيا، ايسٹونيا، ناروے، كروشيا، ليتھوانيا، جرمني، فرانس اور كينيڈا كے وزرائے خارجہ نے بھي آج بروز پير اپنے ٹوئٹر پيج ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق كے سرحدي علاقوں بالخصوص ايراني صوبے كرمانشاہ ميں خوفناك زلزلے كے نتيجے پر جان بحق ہونے والے لواحقين اور ان دونوں ممالك كي قوم اور حكومت كے ساتھ ہمدردي كا اظہار كيا.
https://taghribnews.com/vdcg3w9xwak9yt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ