تاریخ شائع کریں2016 31 December گھنٹہ 19:58
خبر کا کوڈ : 255564

مسجد الحرام میں کرین حادثہ

مکہ مکرمہ میں گزشتہ سال کرین حادثے کے نتیجے میں شہادتوں کے بعد تشکیل دی گئی تحقیقاتی رپورٹ
مسجد الحرام میں کرین حادثہ
مکہ مکرمہ میں گزشتہ سال کرین حادثے کے نتیجے میں شہادتوں کے بعد تشکیل دی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات کئے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق کرین پر کام کرنے والے مزدور کرین چلانے کے طریقے سے ہی نا واقف تھے۔

مکہ کی ایک فوجداری عدالت میں کرین حادثے کی پیش کردہ رپورٹ میں سنگین بے ضابطگیوں کا سراغ لگایا گیا ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حادثے کے مقام پر کام کرنے والا ایک انجینئر اور دیگر لوگ کرین چلانے کے رہنما کتابچے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے جبکہ ان میں سے بعض ورکرز نے تو رہنمائی کرنے والے کتابچے کو کبھی دیکھا تک نہیں تھا۔

سیفٹی ماہرین کے مطابق حادثے کی جگہ پر کام کے دوران عوام الناس کے تحفظ اور کرین چلانے کے لئے اختیار کردہ اقدامات بھی ناکامی تھے، تحقیقاتی بیورو کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کرین کو بنانے والی کمپنی کی جانب سے اسے چلانے کے لیے وضع کردہ ہدایاتی کتابچے میں درج ہدایات کو یکسر نظر انداز کیا گیا اور اس کے برعکس کرین کو نصب کیا گیا تھا جس کی وجہ سے 80 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی تیز آندھی میں کرین اپنا بوجھ برداشت نہ کر سکی اور مسجد الحرام کے ایک حصے میں عبادت میں مصروف لوگوں پر گر پڑی۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام میں گزشتہ سال ستمبر میں 1300 ٹن وزنی کرین عبادت میں مصروف افراد پر گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 111 افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcg3n9xtak9nn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ