تاریخ شائع کریں2017 19 November گھنٹہ 14:18
خبر کا کوڈ : 294317
تصویری رپورٹ

زمبابوے میں مظاہرین کی فوج کی حمایت میں ریلیاں

ریلی کا انتظام وار ویٹرنز ایسوسی ایشن اور اپوزیشن کی سیاسی جماعت موومنٹ برائے ڈیموکریٹک چینج نے مشترکہ طور پر کیا
افریقی ملک زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں مظاہرین نے فوج کی حمایت اور موگابے کے اقتدار کے خاتمے کے حق میں نعرے لگائے
زمبابوے میں مظاہرین کی فوج کی حمایت میں ریلیاں
افریقی ملک زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں مظاہرین نے فوج کی حمایت اور موگابے کے اقتدار کے خاتمے کے حق میں نعرے لگائے۔



افریقی ملک زمبابوے میں ریلی کا انتظام وار ویٹرنز ایسوسی ایشن اور اپوزیشن کی سیاسی جماعت موومنٹ برائے ڈیموکریٹک چینج نے مشترکہ طور پر کیا ۔



خبرایجنسی کے مطابق ہزاروں افراد نے ہرارے میں صدر موگابےکی رہائش گاہ کی جانب مارچ کیا، اور اس موقع پر وہ فوج کے حق میں اور موگابے کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ صدر موگابے کو فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے۔



زمبابوے میں فوج نے پندرہ نومبر سے حکومتی نظم و نسق سنبھال رکھا ہے، جبکہ جمعہ سترہ نومبر کو فوج نے تصدیق کی تھی کہ موگابے کو نظربند کردیا گیا ہے۔



واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی مقید صدر کی سیاسی جماعت زانو پی ایف کے ایک اجلاس میں شریک اکثریتی اراکین نے اپنے صدر کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔



زمبابوے کی حکمراں جماعت کا اجلاس آج ہوگا جس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ صدر موگابے کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔



خبر ایجنسی کی جانب سے اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ رابرٹ موگابے کی اہلیہ سیلی حرفون کو بھی پارٹی ویمن لیگ کی سربراہی سے ہٹا ئے جانے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfyjd0ew6d1ma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ