تاریخ شائع کریں2017 11 December گھنٹہ 22:47
خبر کا کوڈ : 298719

نیویارک میں دھماکے

نیویارک میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی، حملہ آور گرفتار
مین ہٹن بس ٹرمینل کی 42اسٹریٹ اور 8ایونیو کے درمیان زوردار دھماکا ہوا ہے۔
نیویارک میں دھماکے
امریکا کے شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر زوردار دھماکا سنا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔جائے دھماکا سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

نیویارک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مین ہٹن بس ٹرمینل کی 42اسٹریٹ اور 8ایونیو کے درمیان زوردار دھماکا ہوا ہے۔

متاثرہ مقام پر اے،سی اور ای لائن موجود ہیں جسے مسافروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکاپورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کےقریب ممکنہ پائپ بم پھٹنےسےہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وائٹ پاؤس کی پریس سیکرٹری سرہ ہوکابی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ دھماکے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو بریف کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfycd01w6d1ea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ