تاریخ شائع کریں2017 18 November گھنٹہ 14:50
خبر کا کوڈ : 294263

اقوام متحدہ میں پاکستان کی حقِ خودارادیت کی قرارداد متقفہ طور پر منظور

امید کی جارہی ہے کہ یہ قرارداد آئندہ سال جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی توثیق کے لیے پیش کی جائے گی
امید کی جارہی ہے کہ یہ قرارداد آئندہ سال جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی توثیق کے لیے پیش کی جائے گی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی حقِ خودارادیت کی قرارداد متقفہ طور پر منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے حقِ خودارادیت کی انسانی حقوق میں بنیادی شرط قرار دینے کی دوبارہ توثیق کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو متقفہ طور پر منظور کرلیا۔

مذکورہ قراردار، جسے 75 ممالک کی حمایت حاصل تھی، کو سماجی اور ثقافتی معاملات دیکھنے والی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے بغیر ووٹنگ کے منظور کیا۔

اس قرارداد کو پیش کرتے وقت پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ حقِ خود ارادیت نے لوگوں میں بیرونی قبضے کے خلاف امید اجاگر کی ہے اور یہ وہ حق ہے جسے اقوام متحدہ سے منسلک تمام بڑی تنظیموں، غیر اتحادی تنظیموں اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ یہ قرارداد آئندہ سال جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی توثیق کے لیے پیش کی جائے گی۔

قراردار میں یہ بھی وضاحت کی گئی کہ جنرل اسمبلی غیر ملکی افواج کی مداخلت، جارحیت اور قبضے کے خلاف ہے کیونکہ ان کی وجہ سے لوگوں کے خودمختاری کے حقوق اور دیگر انسانی حقوق پامال ہوتے ہیں۔

قرارداد میں ان تمام ریاستوں کو متنازع علاقوں سے فوری طور پر فوجی مداخلت اور قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ان علاقوں میں ظلم، امتیازی سلوک، استحصال اور خرابی پیدا کرنے والے تمام اعمال کو روکنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

یہ قرارداد بین عالمی برادری کی جانب سے دنیا کی ان تمام اقوام کے لیے ایک پیغام ہے جو اب بھی بیرونی تسلط اور قبضے سے نبرد آزاما ہیں۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ آئندہ برس اگست میں ہونے والے اجلاس میں بھی اس قرارداد کو متفقہ رائے سے منظور کیا جائے گا اور دنیا کے مزید ممالک بھی ان تمام متاثرہ افراد کے حقِ خود ارادیت کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد کے حوامی ہوں گے'۔
https://taghribnews.com/vdcfvjd0mw6d10a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ