تاریخ شائع کریں2017 29 July گھنٹہ 17:49
خبر کا کوڈ : 277262

دنیا بھر میں دہشت گردی کا پھیلاو امریکی سیاست کا نتیجہ ہے

صہیونیوں کا ناجائز تصرف بغیر جواب کے نہیں رہے گا :صہیونیوں کا ناجائز تصرف بغیر جواب کے نہیں رہے گا
صہیونی حکومت کا مسجد اقصیٰ پر ناجائز تصرف فلسطینوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں رد عمل لائے گا
دنیا بھر میں دہشت گردی کا پھیلاو امریکی سیاست کا نتیجہ ہے
صہیونی حکومت کا مسجد اقصیٰ پر ناجائز تصرف فلسطینوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں رد عمل لائے گا۔ عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ اراکی نے تاکیدکی کہ صہیونیوں کا ناجائز تصرف بغیر جواب کے نہیں رہے گا اور دنیابھر کے مسلمانوں کا  اس پر شدید رد عمل ظاہر ہوکر رہےگا ۔
   
تقریب ، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق ، عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ اراکی نے روس کے ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران مقبوضہ فلسطین میں حالیہ واقعات کی مذمت کی اور سر زمین اسرائیل کو ناشناختہ قرار دیا اور کہا کہ اس کی سرحد یں کبھی بھی معین نا ہو پائے گی۔

انھوں نے صہیونی اقدامات کو بشریت پر تجاوز کہا اور ان اقدامات کو صہیونی دشمنی سے تعبیر کیا اور کہا کہ ”ان کے یہ اقدامات بلاجواب نہیں رہے ہیں فلسطینیوں کے ساتھ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل امریکہ اور یورپ کی وجہ سے زخمی ہو ئےہیں “۔

انھوں نے کہا کہ “ اسلامی جمہوری ایران نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت اور مدد کی ہے اور کرتا رہے گا، چاہیے وہ فلسطین کے مظلوم ہوں یا سعودیہ عرب و قطر یا کو ئی بھی ، جب بھی کسی طاقتور نے کسی پر تجاوز کیا ہے۔

ایران نے اس تجاوز کی مخالفت کی ہے، حال حاضر خلیج فارس میں قطرکے خلاف ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جو عقل منطق کے خلاف ہیں قطر  وایران و یمن پر حالیہ پابندی تسلط پسند عوامل کا تسلسل ہے جو جلد ہی ختم ہو جا ئے گا، اس سلسلے میں جو چیز باقی رہ جا ئے گی وہ طاغوت کے خلاف ملتوں کی نفرت اور کینہ ہے“۔

انھوں نے کہاکہ” اپنی سیاست پر امریکہ اور برطانیہ پر انحصار وہاں کے سیاست دانوں اور ملک کی کمزوری ہے “انھوں  نے مزید کہا کہ ”برطانیہ کہ جن کی تاریخ اصل اور مستقل ہے ،انھیں چاہیے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے منافعوں کی بھینٹ نا چڑھیں  اور اپنی ملت کی فکر کریں“۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ” شام نے فلسطین کی عوام کا دفاع کیا ہے اور اس ملت کی مدد کی ہے آج جتنا بڑا ظلم فلسطین پر ہو ا ہے اتنا کسی پر بھی نہیں ہوا ،شام کی حکومت نے اس ظلم کے خلاف قیام کیا ہے اگر یہ قیام ناہوتا تو اب تک صہیونی ازم دنیا بھر میں پھیل جاتا “۔

امریکہ کی داعش کی مالی مدد کے بارے میں کہا کہ”افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امریکہ کے لوگ خود کو دہشت گردی کے خلاف  اقدامات کرنے والا سمجھتے ہیں لیکن ان کا قول ان کے فعل کی تائید نہیں کرتا ان کا فعل نفاق پر مبنی ہے جس کی وجہ سے ان کا کو ئی بھی دعویٰ قابل قبو ل نہیں “۔

انھوں نے مزیدکہا کہ ”بنیادی طور پر دنیا کے مختلف  ممالک میں دہشت گردی کا پھیلاو امریکی سیاست کا نتیجہ ہے “۔
https://taghribnews.com/vdcfved00w6de0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ