تاریخ شائع کریں2017 15 November گھنٹہ 14:47
خبر کا کوڈ : 293859

تکفیری گروہ کا اہم سرغنہ لبنان میں گرفتار

لبنانی فوج نے تکفیری گروہ کے ایک اہم سرغنہ مصطفیٰ الحجیری کو جسے ابو طاقیہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے لبنان کے علاقے عرسال میں گرفتار کرلیا
لبنانی فوج نے تکفیری گروہ کے ایک اہم سرغنہ مصطفیٰ الحجیری کو جسے ابو طاقیہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے لبنان کے علاقے عرسال میں گرفتار کرلیا
تکفیری گروہ کا اہم سرغنہ لبنان میں گرفتار
لبنانی فوج نے تکفیری گروہ کے ایک اہم سرغنہ کو لبنان میں گرفتار کرلیا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنانی فوج نے تکفیری گروہ کے ایک اہم سرغنہ مصطفیٰ الحجیری کو جسے ابو طاقیہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے لبنان کے علاقے عرسال میں گرفتار کرلیا۔

المیادین نیوز کے مطابق لبنان کی فوج نے بدھ کے روز ایک آپریشن کے دوران عرسال میں واقع ایک گھر سے تکفیری گروہ داعش کے اہم سرغنہ اور مفتی کو کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کرلیا۔

اس سے پہلے لبنانی عدالت نے متعدد مرتبہ مصطفیٰ الحجیری کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ الحجیری پر لبنانی فوجی اہلکاروں اور عام شہریوں کے قتل کے الزامات ہیں۔

الحجیری نے عرسال میں لبنانی فوجیوں کی رہائی کے بدلے جبہہ النصرہ کے سرغنہ ابو مالک التلی کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس سے پہلے ابوطاقیہ کا بیٹا عبادہ الحجیری یکم ستمبر کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔
 
https://taghribnews.com/vdcftmd01w6d1ca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ