تاریخ شائع کریں2017 18 November گھنٹہ 14:23
خبر کا کوڈ : 294254

بلوچستان کے علاقے تربت سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

مقتولین کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے بتایا جاتا ہے
گذشتہ روز تربت کے ایک گاؤں میں ایف سی بلوچستان کے آپریشن کے دوران واقعے میں ملوث کالعدم تنظیم بی ایل ایف کا کمانڈر یونس توکلی ہلاک ہوگیا تھا
بلوچستان کے علاقے تربت سے 5 افراد کی لاشیں برآمد
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تربت کے علاقے تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں تربت کے علاقے تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لیویز کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں تمام لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

مقتولین کے نام عثمان قادر ،دانش علی، بدرمنیر، ثاقب علی اور شہباز ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے بتایا جاتا ہے۔ 

عثمان قادر کا تعلق پور کلاں، دانش علی کا رسول پور اور بدر منیر کا تعلق کسوکی سے ہے ۔

واضح رہے کہ بدھ کو بھی تربت سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا اور مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔

گذشتہ روز تربت کے ایک گاؤں میں ایف سی بلوچستان کے آپریشن کے دوران واقعے میں ملوث کالعدم تنظیم بی ایل ایف کا کمانڈر یونس توکلی ہلاک ہوگیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcftjd0jw6d10a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ