تاریخ شائع کریں2017 12 June گھنٹہ 12:31
خبر کا کوڈ : 271286

اسلام تکفیریوں سے بیزارہے

منحرف و گمراہ داعشی گروہ اسلام کی بنیادوں سے بہت فاصلے پر ہے اسلئے وہ بے گناہ افراد کو اپنی پلید نیتوں کی وجہ سے قتل کرتے ہیں
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے رکن آخوند عبدالرزاق رھبر نے گلستان میں تقریب خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے تہران میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہو ئے کہا ’’ یہ داعشی تکفیری گروہ جوانوں کو فریب دے رہا ہے، انھیں اپنی صفوں میں جذب کر رہا ہے اور یہ ثابت کر رہا ہے کہ دین اسلام قتل و غارت گری اور ذبح کرنے کا نام ہے جبکہ اسلام اس طرح کے گھناونے اعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور ایسا کرنے والوں سے بیزار ہے ۔

آق قلا  میں اہل سنت مدرسہ عرفانی کے پرنسپل نے بیان دیتے ہو ئے کہا کہ بعض افراد اسلام کے نام پر خود کو اسلحے سے لیس کر رہے ہیں اور مسلمانوں پر حملہ کر رہے ہیں۔
 
 انھوں نےکہا ‘‘ کہ یہ افراد دوسروں کے نفع کے لئے خود کو اور اپنی اقدار کو قربان کر رہے ہیں نیز خدا کی بارگاہ میں بھی یہ اپنے آپ کو ضائع کر رہے ہیں۔
 
 انھوں نے مزید کہا ’’ کیا اب وقت نہیں آگیا کہ تھوڑی سی فکر کریں کہ اسکے تانے بانے مغرب سے ملتے ہیں اور اسلام کا نام اس لئے استعمال ہو رہا ہے تاکہ اسلام کا چہرہ بگاڑا جا ئے اور اسلام کو خدشہ دار کیا جائے
ان کے مطابق ،عقل ایک ایسا معیار ہے کہ جو روشن ہے یہ عطیہ خدا نے سب کو دیا ہے اور اس کا مقصد حق و باطل کی پہنچان ہے لہذا قرآن کریم میں مختلف آیات میں اس کی جانب اشارہ ہوا ’’افلا تعقلون ‘‘تو کیوں نہیں سوچتے‘‘ ۔
 
آخوند رھبر نے قرآن کریم کو سعادت بشر اور ہدایت کی بہترین راہ جانا اور کہا ’’ خدا نے اس کتاب میں روشن دلایل کے ساتھ ہماری ہدایت کا سامان مہیا کر دیا پس اس بات کی ضرورت ہی نہیں کہ بعض  سود جو اور جھوٹے  افراد کی ناخرد مندانہ باتوں پر غور کیا جا ئے۔‘‘
 
انھوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہو ئے کہا ’‘ اسلام سے یہ دشمنی اسکی حقیقیت اور اس کے اصولوں کی وجہ سے ہے ‘‘۔
 
مجع جھانی تقریب مذاھب کے رکن نے کہا کہ اسلام و قرآن ظلم کے مقابلے میں ہیں لیکن دیگر تحریف شدہ ادیان اس بات کو نہیں درک سکتے۔
 
انھوں نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ اسلام کے مخالف کیونکہ اسلام کے دستورات کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو وہ اس میں مداخلت اور تصرف کرتے ہیں اور اس سے مقابلے کی ٹھان لیتے ہیں ۔
 
انھوں نے مزید کہا ’’ جہادکواپنی راہ سے جدا کر دیا گیا ہے یہ انتہا پسند اور ان کے لیڈورں کی جانب سے ہے یہ لوگ گمراہ ہو چکے ہیں وہ لوگ جو کسی بھی گناہ کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں انھیں جھوٹے فتاویٰ کے ذریعے سے قتل کیا جارہاہے ۔
https://taghribnews.com/vdcfcyd0vw6de0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ