تاریخ شائع کریں2017 8 November گھنٹہ 16:32
خبر کا کوڈ : 292599

پیراڈائز پیپرز میں شہزادہ چارلس کا نام بھی سامنے آگیا

شہزادہ چارلس کی کمپنی نے برمودا میں اپنے دوست کی آف شور کمپنی میں سرمایہ لگا کر زبردست منافع کمایا۔پیراڈائز پیپرز
پیراڈائز لیکس سامنے آنے کے بعد برطانوی میڈیا میں شاہی خاندان ایک بار پھر موضوع بحث ہے۔
پیراڈائز پیپرز میں شہزادہ چارلس کا نام بھی سامنے آگیا
مبینہ ٹیکس چوری کے لیے بنائے گئے آف شور اکاؤنٹس کی تفصیلات منظر عام پر لانے والے پیراڈائز پیپرز میں ملکہ برطانیہ کے بعد شہزادہ چارلس کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔

پیرا ڈائز لیکس کے مطابق شہزادہ چارلس کی کمپنی نے برمودا میں اپنے دوست کی آف شور کمپنی میں سرمایہ لگا کر زبردست منافع کمایا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے حوالے سے بھی یہی انکشاف کیا گیا تھا کہ انہوں نے آف شور کمپنیوں میں کئی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔

پیراڈائز لیکس سامنے آنے کے بعد برطانوی میڈیا میں شاہی خاندان ایک بار پھر موضوع بحث ہے۔ دوسری جانب ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ معاملات کو مزید شفاف بنایا جائے۔

پیراڈائز پیپرز کیا ہیں؟

گزشتہ برس جاری ہونے والے پاناما پیپرز پاناما کی مشہور لاء فرم موزیک فونسیکا کی دستاویزات پر مبنی تھے لیکن اب جاری ہونے والے پیراڈائز پیپرز کمپنی ’’ایپل بائی‘‘ کی دستاویز پر مشتمل ہیں۔

پیراڈائز پیپرز میں 47 ممالک کے 127 نمایاں افراد کے نام شامل ہیں۔ پیراڈائز لیکس میں ایک کروڑ 34 لاکھ دستاویزات شامل ہیں اور اس کام کے لیے 67 ممالک کے 381 صحافیوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔

پیراڈائز لیکس کا بڑا حصہ کمپنی ایپل بائی کی دستاویزات پر مشتمل ہے اور یہ دستاویزات سنگاپور اور برمودا کی دو کمپنیوں سے حاصل ہوئی ہیں۔

پیرا ڈائز پیپرز پہلے جرمن اخبار نے حاصل کیے اور آئی سی آئی جے کے ساتھ شیئر کیے، ان میں 180 ممالک کی 25 ہزار سے زائد کمپنیاں، ٹرسٹ اور فنڈز کا ڈیٹا شامل ہے۔ پیراڈائز پیپرز میں 1950 سے لے کر 2016 تک کا ڈیٹا موجود ہے ۔

پیراڈائز پیپرز میں جن ممالک کے سب سے زیادہ شہریوں کے نام آئے ہیں ان میں امریکا 25 ہزار 414 شہریوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

برطانیہ کے 12 ہزار 707 شہری، ہانگ کانگ کے 6 ہزار 120شہری، چین کے 5 ہزار 675 شہری اور برمودا کے 5 ہزار 124 شہری شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcf10d01w6d1ta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ