تاریخ شائع کریں2017 19 September گھنٹہ 01:16
خبر کا کوڈ : 284426

یورپی ممالک دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

یورپ شام میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے: شامی صدر
یورپ کے کئی ممالک دہشت گردوں کو سپورٹ کرکے پورے خطے کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔ شامی صدر
یورپی ممالک دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
شامی صدر بشار الاسد نے ایک بار پھر یورپی ممالک کو دہشت گردی میں معاونت پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا شامی صدر کا کہنا تھاکہ یورپ کے کئی ممالک دہشت گردوں کو سپورٹ کرکے پورے خطے کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔

دمشق میں اطالوی پارلیمانی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا تھاکہ پڑتا کہ بعض مغربی ممالک اب بھی دہشت گردی کی لعنت کو فروغ دینے میں جٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو اچھی طرح معلوم ہے کہ دہشت گردوں نے شام اور خطے کے عوام پر بے پناہ مظالم ڈھائے ہیں۔جنکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

صدر بشار اسد نے کہا کہ مغربی رائے عامہ کو سرکاری ذرائع ابلاغ کے جھوٹے پروپیگنڈے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اطالوی پارلیمنٹ کے وفد جسکی قیادت رکن پارلیمنٹ ماریو رومانی کررہے تھے سے بات چیت میں بشار الاسد کا کہنا تھاکہ یورپ ممالک شام میں دہشت گردوں کو سپورٹ کرکے کون سی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔

ان کے اس عمل سے پورا خطہ تباہی کا شکار ہورہا ہے یہی ممالک یورپ میں ہونے والے حملوں کے ذمہ دار ہیں اگر دنیا کو محفوظ بنانا ہے تو ایسے ممالک کو روکنا ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcf0jd0vw6dcja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ