تاریخ شائع کریں2017 20 February گھنٹہ 15:53
خبر کا کوڈ : 260737

امریکہ دھمکیاں بند کرے، ایران ڈرنے والا نہیں: جواد ظریف

امریکہ دھمکیاں بند کرے، ایران ڈرنے والا نہیں: جواد ظریف
يہ بات محمد جواد ظريف نے امريکی نيوز چينل اين بی سی کو خصوصی انٹريو ديتے ہوئے کہی. يہ انٹريو جرمنی ميں منعقدہ 53ويں بين الاقوامی ميونخ سيکورٹی کانفرنس کے موقع پر اور ٹرامپ انتظاميہ اور تہران کے درميان حاليہ کشيدگی کے تناظر ميں کيا گيا ہے.


ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو میں جوہری معاہدے پر نئے سرے سے مذاکرات ہونے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ 7 مختلف فریقین کے درمیان ہے لہذا اس پر نئے مذاکرات کرنے سے نیا پینڈورا باکس کھول سکتا ہے.


انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی مفاد کے حصول کے لئے عزت پر مبنی رویہ اختیار کیا جائے تو اس سے بہتر نتیجہ نکلے گا. ظریف نے کہا کہ اگر امریکہ اس معاہدہ سے نکلنا چاہتا ہے تو ہمارے پاس بھی مختلف آپشن موجود ہیں.


امریکی چینل این بی سی نے ظریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب 'ریکس ٹلرسن' کے ساتھ ممکنہ ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کیا.


ایران اور نئی امریکی انتظامیہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے حوالے سے ظریف نے بتایا کہ ایران تناو کا خواہاں نہیں اور ہم سمجھتے ہیں منطق اور پُرامن مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں.
https://taghribnews.com/vdcex78wfjh8pfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ