تاریخ شائع کریں2017 27 March گھنٹہ 13:47
خبر کا کوڈ : 263824

کشمیر میں فوج نے دو شہریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا

سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اس دوران ہندوستانی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں
ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اتوار کو مبینہ فوجی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
کشمیر میں فوج نے دو شہریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا
ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اتوار کو مبینہ فوجی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد شہباز شفیع وانی اور فاروق احمد حرا جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوان پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ ان افراد کی ہلاکتوں کے بعد وادی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ پلواما کے علاقے بیلو میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور اس دوران ہندوستانی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ 

دوسری جانب پولیس اور پیراملٹری فورسز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سری نگر، پلواما، شوپیاں اور کلگام سے تقریبا 120 نوجوانوں کو حراست میں لیتے ہوئے پلواما پولیس اسٹیشن میں بند کردیا۔ ادھرحریت کانفرنس نے نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کی گرفتاریاں اور خوفزدہ ماحول پیدا کرنے سے کشمیرکی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔

خیال رہے کہ 8 جولائی 2016 کو کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیرمیں حالات کشیدہ ہو گئے۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک 130 سے زائد کشمیری جاں بحق اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcewx8wejh8pvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ