تاریخ شائع کریں2017 10 November گھنٹہ 15:07
خبر کا کوڈ : 292859

سعودی عرب لبنان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے

لبنان کے عوام ہی اپنے حکمرانوں کو منتخب اور معزول کرنے کا اختیار رکھتے ہیں
لبنان کے عوام ہی اپنے حکمرانوں کو منتخب اور معزول کرنے کا اختیار رکھتے ہیں
سعودی عرب لبنان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے
لبنان کی انقلابی تحریک حزب اللہ نے سعودی عرب سے لبنان کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیروت میں حزب اللہ کے پارلیمانی اجلاس کے موقع پرجاری بیان میں سعودی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لبنان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے۔

حزب اللہ کا یہ بیان لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کی جانب سےاپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب لبنانی وزیر خارجہ جبران باسل نے ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ لبنان جمہوری ملک ہے اور لبنانی عوام نے اسکی خاطر بہت قربانیاں دیں اور اس ملک کے عوام ہی اپنے حکمرانوں کو منتخب اور معزول کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے چند روز قبل سعودی عرب کے دباو میں آکراپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پراپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcenw8wojh8ovi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ