تاریخ شائع کریں2017 18 November گھنٹہ 13:58
خبر کا کوڈ : 294244

سعودی عرب اور امارات کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے

خطے کے بعض مسائل سعودی عرب کی غلط اور گستاخانہ پالیسی کی بنا پر کنٹرول سے خارج ہورہے ہیں
خطے کے بعض مسائل سعودی عرب کی غلط اور گستاخانہ پالیسی کی بنا پر کنٹرول سے خارج ہورہے ہیں
سعودی عرب اور امارات کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے
قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔ سعودی عرب نے جوکچھ قطر کے ساتھ کیا اب وہ لبنان کے ساتھ کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔ سعودی عرب نے جوکچھ قطر کے ساتھ کیا اب وہ لبنان کے ساتھ کررہا ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کے بعض مسائل سعودی عرب کی غلط اور گستاخانہ پالیسی کی بنا پر کنٹرول سے خارج ہورہے ہیں۔

محمد بن عبدالرحمن آل ثانی  نے کہا کہ سعودی عرب دوسروں کو آگ میں جلا کر خود محفوظ نہیں رہ پائے گا اور یہی آگ ایک دن اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو چھوٹے عرب ممالک پر تسلط اور جارحیت کے بجائے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

 
https://taghribnews.com/vdceee8wejh8owi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ