تاریخ شائع کریں2017 21 November گھنٹہ 13:55
خبر کا کوڈ : 294703

تربت میں 18 مغوی بازیاب/ 16 غیر ملکی افراد شامل ہیں

بازیاب ہونے والوں میں نائیجرین، یمنی اور پاکستانی باشندے شامل ہیں
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے
تربت میں 18 مغوی بازیاب/ 16 غیر ملکی افراد شامل ہیں
پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبہ بلوچستان کے شہر تربت کے نزدیک رودبین کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 18 مغویوں کو بازیاب کرلیا ہے جن میں 16 غیر ملکی افراد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطاق سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے رودبین میں آپریشن کے دوران 16 غیرملکیوں سمیت 18 افراد کو بازیاب کرالیا جب کہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والوں میں نائیجرین، یمنی اور پاکستانی باشندے شامل ہیں جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdce7e8wxjh8ofi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ