تاریخ شائع کریں2017 19 November گھنٹہ 13:19
خبر کا کوڈ : 294307

سری لنکا میں انتہا پسند بدھوں کے مسلم اقلیت پر حملے

جنوبی صوبے گال میں بدھ مت کے انتہاپسندوں نے اقلیتی مسلمانوں پر حملہ کرکے متعدد گھروں اور املاک کو نذرآتش کردیا
جنوبی صوبے گال میں بدھ مت کے انتہاپسندوں نے اقلیتی مسلمانوں پر حملہ کرکے متعدد گھروں اور املاک کو نذرآتش کردیا
سری لنکا میں انتہا پسند بدھوں کے مسلم اقلیت پر حملے
 سری لنکا میں انتہا پسند بدھوں نے مسلم اقلیت پر حملہ کرکے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے جنوبی صوبے گال میں بدھ مت کے انتہاپسندوں نے اقلیتی مسلمانوں پر حملہ کرکے متعدد گھروں اور املاک کو نذرآتش کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقے  میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ فوج اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

سری لنکا کے وزیرقانون کا کہنا ہے کہ مذہبی پرتشدد واقعات پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس اور انسداد فسادات اسکواڈ کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس نے 19 افراد کو بھی نقص امن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق پرتشدد واقعات میں  62 مکانات، دکانوں اور 10 گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا جن میں سے زیادہ تر املاک مسلمانوں کی ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیونافذ کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdce7e8wfjh8oxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ