تاریخ شائع کریں2017 10 November گھنٹہ 17:08
خبر کا کوڈ : 292902

اربعین حسینی حقیقی اسلام کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا عظیم موقع ہے

عاشقین امام عالی مقام کی کربلائے معلی آمد اس بات کی دلیل ہے کہ حسین کل بھی زندہ باد تھا اور آج بھی زندہ باد ہے
عاشقین امام عالی مقام کی کربلائے معلی آمد اس بات کی دلیل ہے کہ حسین کل بھی زندہ باد تھا اور آج بھی زندہ باد ہے اور یزید کل بھی مردہ باد تھا اور آج بھی مردہ باد ہے
اربعین حسینی حقیقی اسلام کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا عظیم موقع ہے
چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر میلین مارچ اتحاد بین المسلمین کا شاندار نمونہ ہے۔

چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عاشقین امام عالی مقام کی کربلائے معلی آمد اس بات کی دلیل ہے کہ حسین کل بھی زندہ باد تھا اور آج بھی زندہ باد ہے اور یزید کل بھی مردہ باد تھا اور آج بھی مردہ باد ہے۔

پاکستان کے معروف اہل سنت عالم دین علامہ ڈاکٹر جمال مسعود خانزادہ نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر میلین مارچ اتحاد بین المسلمین کی علامت بن چکا ہے اور اس عظیم اجتماع میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلموں کی بھی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام تمام انسانیت کے رہنما ہیں۔

ڈاکٹر جمال مسعود خانزادہ نے مزید کہا کہ علاقے کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اربعین امام عالی مقام کا یہ میلین مارچ کے جس میں ایک اندازے کے مطابق ڈھائي کروڑ سے زیادہ افراد شرکت کرتے ہیں، دشمنان اسلام کے لئے ایک عظیم پیغام کا حامل  ہے اور وہ پیغام یہ ہے کہ اسلام انتہاپسندی اور فرقہ واریت کا مخالف ہے اور جو عناصر بھی فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو فروغ دے رہے ہیں ان کا سلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ سامراج کے ایجنڈے پر کام رہے ہیں۔ علامہ ڈاکٹر جمال مسعود خانزادہ نے اس سوال کے جواب میں کہ اربعین امام عالی مقام کے موقع پر آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں کیا پیغام دوں گا امن و دوستی اور محبت و اخوت اور اتحاد یکجہتی کا امام عالی مقام کا پیغام ہی تمام مسلمانوں کا پیغام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج عراق اور شام میں دھشت گردوں کو جو شکست فاش ہوئی ہے وہ پیغام کربلا کی وجہ سے ہوئی ہے اور تمام امت مسلمہ امام حسین علیہ السلام کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے دھشت گردوں اور ان کے حامیوں کو نیست و نابود کر دے گی۔

ڈاکٹر جمال مسعود خانزادہ نے کہا کہ اربعین حسینی حقیقی اسلام کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا عظیم موقع ہے اور ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ کربلا کے پیغام کو عام کریں۔ 
https://taghribnews.com/vdcdzx0xxyt0nn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ