تاریخ شائع کریں2017 17 October گھنٹہ 00:44
خبر کا کوڈ : 289005

مصر :عالمی فتویٰ کانفرنس

عامة الناس کی نگاہوں میں فتوے کی اہمیت ختم ہو چکی ہے۔
لوگوں کی زندگی اور مختلف سیاسی اور اقتصادی امورمیں فتوے سے ارتباط ختم ہوچکا ہے ،
مصر :عالمی فتویٰ کانفرنس
مصر میں عالمی فتویٰ کانفرنس دارالفتاء مصر کے تعاون سے منعقد ہوگی ، اس سال اس کانفرنس کا عنوان ،معاشرے کے قیام میں فتوے کا کردار ،ہےکہ جو پیر کے دن منعقد ہو گی۔
  
تقریب،خبررساں ایجنسی﴿تنا﴾ کے مطابق،کیونکہ عامة الناس کی نگاہوں میں فتوے کی اہمیت ختم ہو چکی ہے اور لوگوں کی زندگی اور مختلف سیاسی اور اقتصادی امورمیں فتوے سے ارتباط ختم ہوچکا ہے ، اس کی ایک دلیل تو تکفیری کے گمراہ کرنے والے فتاوے کی بھر مار ہے کہ جس نے لوگوں کے دلوں میں نفرت کا بیج بویا ہے۔

اس عالمی فتویٰ کانفرنس میں ہونے والی بحثوں میں سے ایک یہ بحث ہے کہ کس طرح علم جدید سے استفادہ کیا جائے اور مفتی حضرات کس طرح سے گمراہ فتاویٰ کا مقابلہ کریں اور سیاسی اور اقتصادی امور میں فتوے کا استعمال کیسا ہے۔

اسی طرح یہ بھی اس کے اہداف میں شامل ہے کہ معاشرے کے ثبات اور شدد پسند افراد کے منفی فتاویٰ اور تخریب کاری سے پیدا ہونے والے حرج مرج سے کیسے نمٹا جائے۔

من جملہ عالمی فتویٰ کانفرنس  کے اہداف میں سے یہ بھی ہے جدید مسائل میں فتویٰ کی خاطر مشکلات کی شناخت اور حفظ ماتقدم کے تحت اقدامات اور تاریخی فتاویٰ کے صدور میں انتباہ،مشکلات اور اس کی تحقیق۔

مصر کے بڑے مفتی شوقی علام نے کہا ہے کہ یہ کانفرنس مصر کے دارالافتاء کے تعاون سے منعقد ہو گی اور پرنٹ میڈیا اور الکٹرونک میڈیا پر دنیا کی مختلف زبانوں میں ان فتاویٰ کی تشہیر ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdcdzn0xkyt0jz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ