تاریخ شائع کریں2017 15 November گھنٹہ 12:55
خبر کا کوڈ : 293820

ابتہاج محمد کے اعزاز میں دنیا کی پہلی با حجاب باربی گڑیا متعارف

یہ گڑیا دنیا بھر میں معروف باربی سیریز کی پہلی با حجاب گڑیا ہے جس کی شکل امریکی فنسر ابتہاج محمد سے ملتی ہے
یہ گڑیا دنیا بھر میں معروف باربی سیریز کی پہلی با حجاب گڑیا ہے جس کی شکل امریکی فنسر ابتہاج محمد سے ملتی ہے
ابتہاج محمد کے اعزاز میں دنیا کی پہلی با حجاب باربی گڑیا متعارف
 امریکی اولمپک فینسنگ کھلاڑی ابتہاج محمد کے اعزاز میں دنیا کی پہلی با حجاب ایتھلیٹ باربی گڑیا متعارف کروادی گئی۔

یہ گڑیا دنیا بھر میں معروف باربی سیریز کی پہلی با حجاب گڑیا ہے جس کی شکل امریکی فنسر ابتہاج محمد سے ملتی ہے۔ ابتہاج  نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی پہلی امریکی اولمپک کھلاڑی ہیں جنہوں نے حجاب پہن کر کھیلوں میں شرکت کی اور گزشتہ سال ریو میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

ابتہاج محمد نے اپنے اعزاز میں باربی گڑیا بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ ان کے بچپن کے خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا جب میں ایک مسلمان لڑکی کے طور پر فنسنگ کے کھیل میں اپنے سفر کے بارے میں سوچتی ہوں تو وہ تمام لوگ میری نظروں کے سامنے گھوم جاتے ہیں جنہوں نے مجھ پر اعتماد نہیں کیا تھا یہ باربی ان کے لیے ہے۔

ابتہاج نے اپنے بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں وہ اپنی باربی گڑیا کو ٹشو پیپر کا حجاب پہناتی تھیں تاکہ وہ ان کی اور ان کی بہنوں کی طرح دکھائی دے۔ آج مجھے فخر ہے کہ وہ تمام چھوٹی بچیاں جو حجاب پہنتی ہیں اور جو نہیں پہنتیں ایک ایسی گڑیا کے ساتھ کھیل سکتی ہیں جو حجاب پہنتی ہے۔ یہ ایک ایسی باربی ہے جو اتنی طاقت ور ہے کہ ایک تلوار اٹھا سکتی ہے اور اتنی مستقل مزاج ہے کہ کئی سالوں کی محنت سے اولمپک  کے مقابلوں تک پہنچ سکتی ہے۔

باربی گڑیا بنانے والی کمپنی ماٹل کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال میں ان خواتین کے عکس پر گڑیا بنائیں گے جنہوں نے ایسے کارنامے انجام دئیے ہیں جو دنیا بھر کے لوگوں کے لیے متاثر کن ہیں۔ واضح رہے کہ با حجاب باربی گڑیا کو گلیمر جریدے کے ’’ویمن آف دی ژئیر اجلاس‘‘میں پہلی بار متعارف کروایاگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxs0xzyt0nj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ