تاریخ شائع کریں2017 18 November گھنٹہ 13:39
خبر کا کوڈ : 294234

پاکستان کی زلزلہ متاثرین کے لئے امداد تہران پہنچ گئی

پاکستانی ایئر فورس کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر تہران پہنچا/ پاکستان امداد فراہم کرنے والا سب سے پہلا ملک ہے
پاکستانی ایئر فورس کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر تہران پہنچا/ پاکستان امداد فراہم کرنے والا سب سے پہلا ملک ہے
پاکستان کی زلزلہ متاثرین کے لئے  امداد تہران پہنچ گئی
 پاکستان کی جانب سے ایران میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لئے بھیجی گئی امداد تہران پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امداد ایران پہنچ گئی ہے. پاکستانی ایئر فورس کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر تہران پہنچا۔

ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر آصف درانی نے امداد سامان ہلال احمر ایران کے سربراہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پرسربراہ ہلال احمر ایران کا کہنا تھا کہ پاکستان امداد فراہم کرنے والا سب سے پہلا ملک ہے۔

نومبر کو ایران اور عراق میں آنے والے زلزلے سے سیکڑوں افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں جب کہ دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی تھی۔

لاکھوں افراد زلزلے میں اپنے گھروں اور املاک سے محروم ہوگئے جس کے بعد پاکستان نے ایران کے متاثرین زلزلہ کے لئے امداد بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdso0xoyt0nx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ