تاریخ شائع کریں2017 18 November گھنٹہ 13:57
خبر کا کوڈ : 294243

امریکہ تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے/ دستاویزات جاری

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے داعش دہشت گرد تنظیم اور پ ک ک دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے داعش دہشت گرد تنظیم اور پ ک ک دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے
امریکہ تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے/ دستاویزات جاری
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے تکفیری دہشت گردوں کی حمایت اور تعاون سے متعلق دستاویزات جاری کریں گے۔

آناتولی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ تکفیری دہشت گردوں اور کردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے اور انھیں مالی تعاون مہیا کرتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے داعش دہشت گرد تنظیم اور پ ک ک دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ امریکہ اور سعودی عرب کا قریبی تعاون جاری ہے اور امریکہ کی طرف سے  دہشت گردوں کے رقہ سے محفوظ انخلا پر ترکی نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ عنقریب ایسے شواہد دنیا کے سامنے پیش کریں گے جن سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کو مدد اور تعاون فراہم کررہا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcdoo0xsyt0nx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ