تاریخ شائع کریں2017 26 March گھنٹہ 13:47
خبر کا کوڈ : 263751

غرب اردن میں فلسطینیوں کا عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ

غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شہید مازن فقہا کے جلوس جنازہ میں شرکت
غرب اردن میں فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا ہے۔
غرب اردن میں فلسطینیوں کا عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ
غرب اردن میں فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا ہے۔

ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ مظاہرین نے صیہونی حکومت کی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی مجاہد مازن فقہا کو دہشت گردانہ حملے میں شہید کئے جانے کی صہیونی ایجنٹوں کی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ غرب اردن کے فلسطینیوں نے یہ مظاہرہ طوباس کے علاقے میں کیا۔

دوہزار گیارہ میں صیہونی حکومت کی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی مجاہد اور قسام بریگیڈ کے کمانڈر مازن فقہا کو جمعے کو غزہ میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

مازن فقہا کو دوہزار گیارہ میں قیدیوں کے  تبادلے کے دوران رہا کیا گیا تھا اور اس کے بعد انہیں غزہ جلا وطن کردیا گیا تھا۔

اس دوران غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شہید مازن فقہا کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔ مازن فقہا کے جلوس جنازہ میں حماس کے متعدد رہنما بھی شریک ہوئے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جلوس جنازہ میں شریک لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مازن فقہا شہید کا مشن جاری رہے گا اور ہم ان کے خون کا بدلہ لے کر رہیں گے۔

مازن فقہا کے جلوس جنازہ کے وقت اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینیوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی غرض سے غزہ کی فضاؤں میں  پروازیں بھی انجام دیں۔
https://taghribnews.com/vdcdks0xfyt0956.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ