تاریخ شائع کریں2017 11 March گھنٹہ 15:46
خبر کا کوڈ : 262482

باب الصغیر قبرستان کے نزدیک بم دھماکے / تیس سے زائد شہادتیں

یہ بم دھماکے دمشق کے علاقے باب الصلی کے محلے باب الصغیر کے قبرستان کے نزدیک ہوئے
شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے باب الصغیر میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں اب تک تیش سے زائد افراد کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
باب الصغیر قبرستان کے نزدیک بم دھماکے /  تیس سے زائد شہادتیں
شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے باب الصغیر میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں اب تک تیش سے زائد افراد کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ بم دھماکے دمشق کے علاقے باب الصلی کے محلے باب الصغیر کے قبرستان کے نزدیک ہوئے جن میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق ان دو بم دھماکوں میں تیس سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کا ہدف قبرستان میں آنے والے ذائرین تھے۔

شامی میڈیا النشرہ کے مطابق ایک بم دھماکہ زائرین کی بس میں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ باب الصغیر دمشق کا ایک انتہائی قدیمی قبرستان ہے جس کے اندر بعض جلیل القدر صحابیوں اور ائمہ علیہم السلام کے بعض فرزندوں کی قبریں موجود ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcdjx0xxyt09o6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ