تاریخ شائع کریں2017 24 November گھنٹہ 13:25
خبر کا کوڈ : 295288

اسسٹنٹ آئی جی پشاور بم حملے میں جاں بحق

حملے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور جاں بحق اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے
پشاور کے علاقے حیات آباد میں صبح 9 بجے ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر اشرف نور اپنے گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں زرغونی مسجد کے سامنے ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا۔
اسسٹنٹ آئی جی پشاور بم حملے میں جاں بحق
پشاور کے علاقے حیات آباد میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ہیڈ کوارٹر اشرف نور سمیت دیگر دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں صبح 9 بجے ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر اشرف نور اپنے گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں زرغونی مسجد کے سامنے ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا۔

حملے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور جاں بحق اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ سی سی پی او پشاور طاہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے خودکش حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ پولیس کے مطابق شہید ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور کی میت اور زخمی ہونےوالے تمام افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdjk0xjyt0nx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ