تاریخ شائع کریں2017 4 October گھنٹہ 00:06
خبر کا کوڈ : 286783

شہید حُججی کے اہل خانہ کی رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات

شہید محسن حُججی ایرانی قوم کی غیرت کی روشن مثال ہیں :رہبرانقلاب
نوجوان نسل کے دل اب بھی اسلامی انقلاب کے ساتھ ہیں اور یہ بات حیرت انگیز ہے. رہبرانقلاب
شہید حُججی کے اہل خانہ کی رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات
سپریم لیڈر 'آیت اللہ خامنہ ای' نے ایران کے عسکری مشیر شہید 'محسن حُججی' کو مظلوم اور بے سر شہیدوں کے ترجمان سے تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ ہردل عزیز شہید حُججی کی مخلصانہ جہاد اور مظلومانہ شہادت سے ایرانی قوم کی عزت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.

یہ بات سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے منگل کے روز تہران میں شہید حُججی کے اہل خانہ کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید حُججی اللہ کے نشانی، انقلابی نوجوان نسل کا شمع اور اسلامی انقلاب کے عصر حاضر کا ایک معجزہ ہیں.

قائد انقلاب نے مزید فرمایا کہ تمام شہدا بالخصوص جن شہیدوں کے سروں کو تن سے جدا کیا، سب کا مقام برابر اور اللہ کے سامنے پیارے ہیں مگر اللہ کے مقدر سے شہید حُججی کو خصوصی توجہ ملی اور یہ مظلوم شہید آج تمام شہدا کے ترجمان بن گئے.

انہوں نے فرمایا کہ تکفیری عناصر بالخصوص امریکہ اور برطانیہ کی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں ایران، افغانستان، عراق اور دیگر ممالک کے تمام شہدا شہید حُججی میں خلاصہ ہوتے ہیں اور اللہ تعالی نے محسن حججی کو مظلوم اور بہادر شہید کی صورت میں ابھرا.

آیت اللہ خامنہ ای نے شہید حججی کے جنازے میں ایرانی عوام کی تاریخی شرکت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس شہید کے آخری دیدار میں عوام کی تاریخی شرکت اہم پیغام کا حامل ہے.

انہوں نے فرمایا کہ دشمن آج قوم بالخصوص نوجوان طبقے کو شہادت، قربانی کے راستے سے ہٹانے اور قوم کے ذہن سے بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) اور انقلاب کے مقاصد کو ختم کرنے کی سازش میں مصروف ہے تاہم نوجوان نسل کے دل اب بھی اسلامی انقلاب کے ساتھ ہیں اور یہ بات حیرت انگیز ہے.

شہید محسن حُججی ایرانی قوم کی غیرت کی روشن مثال ہیں جس نے اسلام کے دشمنوں اور دہشتگردوں کو ثابت کردیا کہ اپنی مقدسات اور عقائد کا دفاع کرنے کے لئے کسی خطرے کی پرواہ نہیں کرتے اور نہ ہی تکفیریوں کے خنجر سے خوفزدہ ہوں گے.

یاد رہے کہ گزشتہ جولائی میں داعش کے دہشتگردوں نے شام اور عراق کی سرحد پر ایرانی عسکری مشیر محسن حججی کو پہلے اسیر کیا اس کے بعد ان کو بے دردی سے شہید کیا گیا.
https://taghribnews.com/vdcdj90xsyt0j56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ