تاریخ شائع کریں2017 11 January گھنٹہ 16:44
خبر کا کوڈ : 256713

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم

مجلس ترحیم میں غیر ملکی اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی
مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد علماء، خطباء اور ذاکرین نے فضائل و مصائب بیان کئے۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم
رہبر انقلاب اسلامی نے حسینیہ امام خمینی (رح) میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجلس ترحیم میں شرکت کی۔

تہران میں حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے منعقدہ مجلس ترحیم میں ایران کی انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف اعلی سول اور فوجی عہدیداروں نیز مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس ترحیم میں غیر ملکی اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی جن میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، عراقی وزیرخارجہ ابراہیم جعفری سمیت اعلی عراقی رہنما اور فلسطینی شخصیات بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل منگل کے روز رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں  تہران یونیورسٹی میں مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں صدر مملکت، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ، کابینہ کے اراکین، آیات عظام، علمائے کرام ،ایران کی سیاسی و مذھبی شخصیات اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نمازجنازہ کے بعد ایران کے قدرشناس اور انقلابی عوام نے امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی کے دیرینہ یاور و مددگار آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو انتہائی جذباتی انداز میں الوداع کیا- تہران یونیورسٹی میں نماز جنازہ کے بعد آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے جسد خاکی کو لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم منتقل کیا گیا جہاں ضریح کے اندر انہیں سپرد خاک کر دیا گیا- اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور جذباتی طریقے سے انہیں رخصت کیا- تشخیص مصلحت نظام کونسل  کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اتوار کی رات دل کا عارضہ لاحق ہونے کی بنا پر انتقال کر گئے تھے-

 
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcdf90xsyt0k56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ