تاریخ شائع کریں2017 29 July گھنٹہ 12:28
خبر کا کوڈ : 277215

مسجد الاقصیٰ کے حالیہ واقعات پر حوزہ علمیہ قم کا مذمتی پیغام

فلسطین پر ستر سال سے غاصبانہ قبضہ ہے اور غاصب حکومت، اسلامی مقدسات بالخصوص بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو صیہونی رنگ دینے کے درپے ہے
فلسطین پر ستر سال سے غاصبانہ قبضہ ہے اور غاصب حکومت، اسلامی مقدسات بالخصوص بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو صیہونی رنگ دینے کے درپے ہے
مسجد الاقصیٰ کے حالیہ واقعات پر حوزہ علمیہ قم کا مذمتی پیغام
فلسطین اور مسجد الاقصیٰ پر حالیہ دنوں غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے جارحانہ اور پرتشدد اقدامات میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین اور مسجد الاقصیٰ پر حالیہ دنوں غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے جارحانہ اور پرتشدد اقدامات میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ فلسطین پر ستر سال سے غاصبانہ قبضہ ہے اور غاصب حکومت، اسلامی مقدسات بالخصوص بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو صیہونی رنگ دینے کے درپے ہے۔

بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ دنوں بیت المقدس کے حالات نے یہ واضح کردیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے دونوں اہداف میں شکست کھا چکی ہے اور فلسطینی جوانوں کے دلاورانہ اقدامات نے بیت المقدس کے مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے منصوبے خاک میں ملا دیئے ہیں اور فلسطین گزشتہ دنوں کی طرح اب بھی اس سرزمین کے باشندوں کا دھڑکتا دل ہے۔

خطے کے بعض ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ بعض حکومتیں، ایجنسیاں اور عرب حکومتیں اس بات کی کوشش کر رہی ہیں کہ امت مسلمہ کو غاصب حکومت سے جوڑ دیں۔ لیکن وہ جان لیں کہ اس کا انجام ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔ امت مسلمہ آخر کب اپنی طاقت و قوت کو مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزاد سازی کے لئے استعمال کرے گی۔ امت مسلمہ آخر کب تک اپنے مقدسات کی توہین کی تماشائی رہتے ہوئے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی رہے گی؟

فلسطین کا مسئلہ اور مسجد اقصیٰ کی آزادی انقلاب اسلامی ایران کی ابتدا سے اب تک جاری و ساری ہے جس کی رہبری امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے کی تھی اور آج بھی یہ ذمہ داری  خاص طور سے مراجع کرام دام برکاتہم اور حوزات علمیہ اور علماء کرام کے ذریعہ ادا ہو رہی ہے۔

اس بیانیہ کے آخر میں آیا ہے کہ ہم حوزات علمیہ کی جانب سے غاصب اسرائیلی جرائم کی مذمت کرتے ہیں اور مسجد اقصیٰ کے سلسلہ میں صہیونزم کے معاندانہ اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور انہیں اس بات کا چیلنج کرتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ کی توہین مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کرنے کے برابر ہے اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اور اسلامی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سازش کے مقابلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

 
https://taghribnews.com/vdcdf50xkyt05x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ