تاریخ شائع کریں2017 14 November گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 293677

اسلام آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہۖ کا دھرنا جاری

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی برطرفی تک حکومت سے کسی قسم کے بھی مذاکرات نہیں کیئے جائیں گے
وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی برطرفی تک حکومت سے کسی قسم کے بھی مذاکرات نہیں کیئے جائیں گے
اسلام آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہۖ کا دھرنا جاری
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہۖ کا دھرنا جاری ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ ۖ  کی جانب سے دھرنا جاری ہے اور دھرنے کے شرکاء پنجاب پولیس اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے ہیں، جبکہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے، پولیس اور حکومت کی جانب سے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے جبکہ دھرنے کی وجہ سے جڑواں شہروں یعنی اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں اور میٹرو بس سروس کی بندش نے عوام کی معمولات زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے تحریک لبیک یا رسول اللہ ۖ کی قیادت سمیت ایک سو سے زیادہ افراد پر مقدمات درج کرلیئے ہیں۔

پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جڑواں شہروں کے عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے، جلد ہی فیض آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں کے راستوں کو بحال کروالیا جائے گا۔   

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ختم نبوتۖ پر کوئی مسلمان نہ تو سمجھوتہ کرسکتا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے سوچ سکتا ہے اور پاکستانی عاشقان رسولۖ ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ تشدد سے بچا جائے، لیکن عوام کی مشکلات کا احساس ہے، جلد راستوں کو کلیئر کروالیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت بات کے ذریعے دھرنا ختم کروانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

دوسری جانب دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہۖ  کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد فصل قادری سمیت دیگر رہنماؤں نے یہ واضح کردیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی برطرفی تک حکومت سے کسی قسم کے بھی مذاکرات نہیں کیئے جائیں گے اور زاہد حامد کی معزولی کے بغیر دھرنا ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 
https://taghribnews.com/vdcd5s0x5yt0n96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ