تاریخ شائع کریں2017 17 December گھنٹہ 12:54
خبر کا کوڈ : 299879

ایران نیکی ہیلی کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کرے گا

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے نے نکی ہیلی کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے ایران کی جانب سے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کو ہتھیار فراہم کرنے کے دعووں پر اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ایران نیکی ہیلی کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کرے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے ایران کی جانب سے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کو ہتھیار فراہم کرنے کے دعووں پر اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنیک کو ایک ای میل بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکی دعووں پر اقوام متحدہ میں شکایت کرےگا۔

خاتون امریکی مندوب نیکی ہیلی نے گزشتہ دنوں سعودی عرب پر یمن سے داغے گئے نام نہاد میزائل کے ٹکڑے دکھائے اور اس کے ساتھ ہی یمن میں ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے ایران پر الزامات بھی لگائے.تاہم اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے نے نکی ہیلی کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر جارحیت کی اور یمن کا زمینی اور فضائی محاصرہ کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید، زخمی اور بے گھر ہوئے۔

یمن پر جارحیت کرنے والے سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے یمن کی عوامی تحریک کو ہتھیار فراہم کئے جو یمن کے بحران کے حل کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنا۔ جبکہ یمن کے حکام کا کہنا ہے کہ یمن کی دفاعی طاقت ملکی سطح کی ہے اور سعودی عرب کی جانب سے ھمہ جانبہ محاصرے کی وجہ سے اس طاقت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سعودی عرب اور امریکا یمن کے عوام کی مقاومت و مزاحمت اور مقابلے کی وجہ سے اس ملک میں اپنے اھداف کے حصول میں ناکام رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcd5n0xnyt0nj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ