تاریخ شائع کریں2017 9 August گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 278817

قطر کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ بحرینی وزیر خارجہ

قطر کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔  بحرینی وزیر خارجہ
بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قسم کے حملے سے نمٹنے کے لیے اپنے ملک کی جانب سے حمایت کا اعادہ کیا ہے اور قطر کی جانب سے اس سال حج کو سیاسی بنانے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ قطر کا محاصرہ نہیں کیا گیا بلکہ اس کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

محاصرے کی اصطلاح کے استعمال کے سنگین بین الاقوامی مضمرات ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ قطر کے خلاف اقدامات سادہ الفاظ میں بائیکاٹ ہیں اور اس کا مقصد خلیجی اقوام کی سلامتی اور خود مختاری کا تحفظ کرنا تھا۔ خالد آل خلیفہ نے کہا کہ ہم قطر کے ساتھ تیرہ مطالبات پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے بلکہ ہم صرف اس موضوع پر گفتگو کریں گے کہ ان پر کیسے عمل درآمد کیا جاسکتا ہے۔

چار خلیجی عرب ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر نے گذشتہ دو ماہ سے قطر کے ساتھ سیاسی ، سفارتی اور تجارتی تعلقات او ر زمینی وفضائی رابطے منقطع کر رکھے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccs4qim2bqm48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ