تاریخ شائع کریں2017 29 June گھنٹہ 15:08
خبر کا کوڈ : 273290

امریکہ خطے میں فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے

غاصب صیہونی حکومت دہشتگردوں کی پشتپناہی کرتی ہے
شیخ بدرالدین حسون نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ اسلام اور عیسائیت میں اقلیت کا کوئی وجود نہیں اور خدا کہ نزدیک وہی شخص ہے کہ جو پرہیزگار اور باتقویٰ ہو
امریکہ خطے میں فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے
شام کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے اور ٹرمپ اور اوباما دہشتگردوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے مفتی اعظم شیخ بدرالدین حسون نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ اسلام اور عیسائیت میں اقلیت کا کوئی وجود نہیں اور خدا کہ نزدیک وہی شخص ہے کہ جو پرہیزگار اور باتقویٰ ہو۔

شیخ بدرالدین نے موصل کے شہریوں کو داعش کے چنگل سے رہائی نصیب ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے شامی عوام کو اختلافات اور تفرقہ سے پرہیز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام، عراق اور لیبیا میں بہنے والا خون ایک خاص سیاسی گروہ کے لئے جو کہ اب بالکل واضح ہوچکا ہے۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غاصب صیہونی حکومت دہشتگردوں کی پشتپناہی کرتی ہے اعلان کیا کہ میں نے اس پہلے بھی فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو تنبیہ کی تھی کہ قبل از اسکے کہ یہ آگ آپ کے دامن گیر ہو اسے خاموش کرنے کی کوشش کریں۔
 
https://taghribnews.com/vdcco1qix2bqmi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ